حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 279
حقائق الفرقان ۲۷۹ سُورَةُ التّينِ ، وَطُورِ سِينِينَ - وَهُذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ - ترجمہ۔اور طور سینین کی۔اور اس امن والے شہر کی۔تفسیر۔ایک زمانہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے نبوتوں کے توسط سے اپنے تخت کو بنی اسرائیل کے لئے طور سینین اور ملک شام کی طرف بچھایا۔اور اب دوسرے زمانہ میں اپنی حکمت اور مصلحت کی بناء پر بنی اسمعیل اور تمام دنیا کے لئے اپنے تخت کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے بلد اللہ الامین میں تجویز فرمایا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ راگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۲) لَقَد خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ - ترجمہ۔بے شک ہم نے پیدا کیا آدمی کو عمدہ سے عمدہ ترکیب پر۔تفسیر۔اَحْسَن تقویم کے لفظ میں یہ بیان فرمایا ہے کہ ذراسی بے اعتدالی سے انسان تقویم کے اعتدال سے یکسو ہو کر جسمانی طور پر بیمار ہو جاتا ہے۔تین یا زیتون کا نسخہ تجویز کرنا پڑتا ہے۔ایک سے اچھا نہ ہو تو دوسرا بدلنا پڑتا ہے۔یہی حال روحانیت کی تقویم کا بھی ہے کہ گناہوں میں مبتلا ہو کر انسان اسفل السافلین میں جا گرتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۲) بعض لوگ آحْسَنِ تَقْوِيمٍ (التين : ۵) کے یہ معنے کرتے ہیں کہ انسان کو خوبصورت بنایا مگر بعض انسان تو سیاہ رنگ اور بدصورت بھی ہوتے ہیں۔بلکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ ہر چیز کو اس کے قابو میں کر دیا۔سرکس میں کسی نے تماشہ دیکھا ہوگا کہ کیسے کیسے کام جانوروں سے لیتے ہیں۔یہ سب اللہ کے احسان ہیں۔ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ - الفضل جلد نمبر ۱۸ مورخه ۱۵ را کتوبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵) ترجمہ۔پھر اس کو پھینک دیا نیچے سے نیچے (اس کی بد اعمالی کے سبب سے )۔91911 رددنه میں یہ اشارہ فرمایا کہ بادشاہیاں چھن جاتی ہیں۔محتاجیوں کے قعر میں جا پڑتے ہیں نبوتیں منتقل ہو جاتی ہیں۔ایک قوم نالائق ہوتی ہے۔تو محروم رکھی جاتی ہے اور اس کی جگہ