حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 271 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 271

حقائق الفرقان ۲۷۱ سُورَةُ التّينِ ہیں تو لڑ کے اور بچے بھی یہی کہیں گے کہ مِنْ بَرِيَّةِ فَارَان یعنی دشت فاران سے۔۴۔وہ کون سا فاران ہے جس میں سے خدا ظاہر ہوا۔جہاں سے مسیح کے بعد رسول نکلا اور اس پر روشن شریعت نازل ہوئی۔وہ کون سا مذہب ہے جو فاران سے نکل کر تمام دنیا کے مشرق ومغرب میں پھیل گیا۔۵۔اسماعیل کی اولا دکو برکت کا وعدہ تھا۔وہ اولا د اسمعیل کی عرب میں آباد ہوئی تھی اور ان میں سے موسیٰ کا سانبی ظاہر ہونا تھا۔۶۔فاران کے معنے وادی غیر ذی زرع کے ہیں اور یہی کتے کی صفت قرآن میں بیان ہوئی۔اس مضمون کے شروع میں دیکھ لو۔۷۔یسعیاہ ۲۱۰ باب ۱۶ میں دیکھ۔قیداریوں کا عرب میں ہونا ثابت ہے۔اور وہ اسمعیل کا بیٹا ہے۔دیکھو توریت لشکر ملائکہ کے ثبوت کے لئے۔دیکھو یہودا کا عام خط باب ۱۔۱۴۔دیکھ خداوند اپنے لاکھوں مقدسوں کے ساتھ آتا ہے۔تاکہ سبھوں کی عدالت کرے۔عیسائیوں نے اس بشارت پر بڑی کوششوں سے اعتراض جمائے ہیں۔قبل اس کے کہ ان کے اعتراض اور تر دیدوں کا بیان کیا جائے حضرت ہاجرہ والدہ اسمعیل اور اسماعیل کا قصہ مختصراً بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے تاکہ اعتراضات اور جوابات میں امتیاز رہے۔ا۔حضرت ابراہیم جب بہت بوڑھے ہوئے چاہا کہ اپنے غلاموں سے کسی کو وارث بناویں۔خدائے تعالیٰ نے فرمایا۔تیرا بیٹا ہی تیرا وارث ہوگا۔پیدائش باب ۱۵۔۴ ۲۔حضرت ابراہیم کی پہلی بی بی حضرت سارہ بہت بوڑھی ہو گئی تھیں۔اس لئے انہوں نے حضرت ہاجرہ کو حضرت ابراہیم کے نکاح میں دے دیا۔پیدائش باب ۱۶۔۳۔حضرت ہاجرہ سے سارہ کو جیسی کہ عادتا سوتوں میں ایک رنجش پیدا ہو جاتی ہے۔کچھ کشیدگی سی ہو گئی۔اس لئے حضرت ہاجرہ تنگ آ کر وہاں سے نکلیں۔راستے میں فرشتے نے کہا۔واپس جا۔اللہ تجھے برکت دیگا۔تیری اولا دوسیع اور بے شمار ہو گی۔تیرے ایک لڑکا ہوگا۔اُس کا نام اسمعیل رکھنا۔وہ