حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 272
حقائق الفرقان ۲۷۲ سُورَةُ التّينِ عربی ہوگا۔اس کا ہاتھ سب پر ہوگا۔پیدائش ۱۶ باب ۶ -۱۱ نوٹ : حال کے ترجموں میں اس کا ہاتھ سب کی ضد میں لکھا ہے۔اگر چہ اس ترجمے کو تسلی اور برکت کا لفظ باطل کرتا ہے۔الا پھر بھی ایک عجیب بات اس کے بیچ ماننے پر ہمیں مائل کرتی ہے۔وہ یہ ہے کہ اہل کتاب کو ہمیشہ سے حضرت اسمعیل اور بنی اسمعیل سے ضد رہتی تھی۔یہ ایک قدرتی ثبوت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دل میں حضرت اسمعیل کی حقیقت کھٹکتی چلی آتی ہے۔اور وہ بمقابلے اپنے بھائیوں کے سکونت کریگا پیدائش ۱۶ باب ۱۳ ۴۔حضرت ہاجرہ حاملہ ہوئیں۔اور لڑکا جنیں اور اس کا نام اسمعیل ہوا۔پیدائش باب ۱۶۔۱۵۔۵۔پھر اللہ تعالیٰ نے ابراہیم سے کہا کہ اب تیرا نام ابرام نہ پکارا جاوے گا۔بلکہ ابراہام۔کیونکہ تجھ سے بہت سی قومیں پیدا ہوں گی۔اور تو سب کا باپ کہلائے گا۔پیدائش ۱۷ باب ۵۔۔پھر ابراہیم نے اسمعیل کے لئے دعا کی۔خدا نے کہا۔میں نے تیری دعا اسمعیل کے حق میں سنی۔بے شک میں اسے برکت دوں گا۔اور برومند کروں گا۔اس کی اولا دبکثرت ہو گی اور اس کی پشت سے بارہ امام یا شاہزادے پیدا ہوں گے اور میں ان کو ایک قوم عظیم اور ممتاز کروں گا۔پیدائش باب ۱۷ - ۲۰۔ے۔اسمعیل کے لئے برکت اور عہد دونوں ہیں۔پیدائش باب ۱۷۔۷۔۔حضرت اسمعیل جب تیرہ برس کے ہوئے۔ان کا ختنہ ہوا اور کہیں اسحق“ پر ہنسے۔سارہ اس پر ناراض ہوئیں اور کہا ہاجرہ کو مع اس کے فرزند کے نکال دے اس لئے کہ یہ بشمول اسحق وارث نہ خدائے تعالیٰ نے ابراہیمؑ سے فرمایا۔رنجیدہ مت ہو۔جیسے سارہ کہتی ہے۔ویسے ہی کر۔اسحاق ہو۔لے سارہ کا یہ کلام رنجش اور کمزوری کے سبب سے ہے۔خدا کی طرف سے الہام نہیں کہ اس سے استدلال کیا جائے۔معلوم ہوتا ہے کہ اہلِ کتاب کے دل سارہ کی طرف سے بھرے ہوئے ہیں۔جو اسمعیل کی نسبت اُن کے دِل صاف نہیں ہوتے۔