حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 257
حقائق الفرقان یه فتوحات دنیوی آخرت کے لئے گواہ ٹھہریں۔۱۸ - وَسَيْجَنّبها الاتقَى - ۲۵۷ سُوْرَةُ الَّيْل ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۰) ترجمہ۔اور اس سے ہٹایا جائے گا بڑے متقی کو۔تفسیر - الاتقی سے مراد حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہیں۔جن کی مالی خدمات کا ذکر اس طور پر ہے کہ قرآن شریف اور حدیث نبوی علیہ الصلوۃ والسلام دونوں آپ کی اس صفت کے بیان کرنے میں متفق اللفظ واللسان ہیں۔اور اعتبار عموم لفظ کا ہے نہ کسی خاص سبب کا۔١٩ - الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَلي (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۰) ترجمہ۔جو اپنا مال دیتا ہے تا کہ اپنے نفس کو پاک بنائے۔تفسیر۔یوں تو صحابہ میں سے ہر ایک نے بقدرا اپنی طاقت اور وسعت کے عشرت کے ایام میں خدمات کیں۔مگر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مالی خدمات کی نسبت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے مَا نَفَعَنِى مَالُ اَحَدٍ قَط مَا نَفَعَنِى مَالُ أبي بکر یعنی جس قدر ابی بکر کے مال نے مجھے نفع پہنچا یا اس قدر کسی اور کے مال نے مجھے نفع نہیں پہنچایا اور یہ انفاق فی سبیل اللہ آپ کا محض لوجہ اللہ تھا۔کسی کے احسان کا بدلہ اتارنے کے طور پر نہیں تھا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۰) ۲۰ تا ۲۲ - وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الأعلى وَلَسَوفَ يَرْضى ترجمعہ۔اور اس آدمی پر کسی کا کوئی احسان نہیں جس کا بدلہ اتارا جائے۔لیکن وہ اپنے رب عالی شان کی خوشنودی کے لئے دے رہا ہے۔وہ ضرور خوش ہوگا۔تفسیر۔ان ہر سہ آیات کے ترجمہ میں صرف اسی قدر کہہ دینا کافی ہے کہ فَمَا أَشْبَهَ اللَّيْلُ بِالْبَارِحَة یعنی کل کی رات کو جو گزرگئی۔آج کی رات سے بہت شدید مشابہت ہے۔ربّه الأغلی کا