حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 258 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 258

حقائق الفرقان ۲۵۸ سُوْرَةُ الَّيْل جملہ بھی پوری موافقت و مناسبت رکھتا ہے۔یڑ ھی کا مرجع رب اور اتفقی دونوں کی طرف صحیح ہوسکتا ہے۔فَلِلهِ الْحَمْدُ۔آیت نمبر ۲۰ وَ مَالاً حَد الخ بطور جملہ معترضہ کے درمیان میں آپڑی ہے۔اس لئے ترجمہ کسی قدر پیچیدہ ہو گیا ہے۔اس درمیانی آیت کو تھوڑی دیر کے لئے الگ کر کے آیت ۱۹ سے پڑھی جاوے تو عبارت سہل اور سریع الفہم ہو جاتی ہے یعنی تقدیر عبارت کی یوں ہے۔يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَى لِابْتِغَاءِ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَغلی یعنی وہ آنفی دیتا ہے مال کو تزکیۂ نفس کے لئے صرف اپنے رب کی رضا کی خاطر وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجزی اور نہ کسی کا اس پر احسان تھا۔جس احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے وہ آتقی اپنا مال دے رہا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۰)