حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 256
حقائق الفرقان ۲۵۶ سُوْرَةُ الَّيْلِ قسمیں کھائی ہیں۔ان قسموں سے ہر جگہ یہی مدعا اور مقصد ہے کہ تا امر بدیہہ کو اسرار مخفیہ کے لئے جو ان کے ہم رنگ ہیں بطور شواہد کے پیش کیا جائے ( بحوالہ توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۰ تا ۸۲) ( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۱۳ تا ۱۱۸) ۶ تا ۸ - فَأَمَّا مَنْ اَعْطَى وَاتَّقَى - وَصَدَقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِرُهُ لِلْيُسْرى ترجمہ۔تو جس نے (اللہ کی راہ میں) مال دیا اور اللہ کوسپر بنایا۔اور دین اسلام کو عمدہ سمجھا۔تو قریب ہی ہم اس کے لئے آسان کر دیں گے آسانی کا گھر۔تفسیر۔چندہ دینے والے متقی اور صادق کو قبول کرنے والے اس دنیا میں بھی مشکلات سے امن میں رہے اور آخرت میں بھی امن سے رہیں گے۔حضرت ابوبکر نے اسلام میں سب سے پہلے یہ کام کیا تھا۔خلافت کے ابتدا میں جو مشکلات پیش آئے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق ان سب سے بہ آسانی خلیفہ اول کو عبور کرا دیا اور ہر ایک کے لئے یہی وعدہ ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۹) ٩ تا ١١- وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِرُهُ لِلْعُسْرى - ترجمہ۔اور جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنارہا۔اور دین اسلام کو جھٹلایا۔تو ہم اس کو آہستہ آہستہ پہنچا ئیں گے سختی کے گھر میں۔تفسیر۔جنہوں نے نہ مال خرچ کیا نہ تصدیق کی۔ان پر ایسی عسرت پڑی کہ جو خوشحالی پہلے تھی وہ بھی جاتی رہی۔جو رسائل اشاعت دین کے نام سے نکلتے تھے۔وہ بھی بند ہو گئے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۹) ۱۳ تا ۱۴ - إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولى - ترجمہ۔ہمارے ذمہ ہے راہ دکھانا۔اور بے شک اوّل و آخر ہمارے ہی ہاتھ میں ہے۔تفسیر۔مشکلات کے وقت آسانی کی راہیں متقیوں کے لئے سمجھاد دینا یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔اُولی یعنی دنیوی فتوحات اللہ تعالیٰ نے صحابہ کو خوب دیں۔ان لنا سے اسی بات کی طرف اشارہ ہے اور