حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 249 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 249

حقائق الفرقان ۲۴۹ سُوْرَةُ الشَّمْسِ ہلاکت بھیج دی ان کے گناہ کے سبب پھر برابر کر دیا وہ ملیا میٹ ہو گئے۔اور ان کے انجام اور بال بچوں کی بھی کچھ پروانہ کی۔تفسیر۔فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا۔یعنی پیغمبر کی نصیحت کی تکذیب کی اور صالح کی اونٹنی کے پیر کیا کاٹے اپنے ہی نفسوں پر چھری پھیر لی۔سواگر تم اپنی خیر مانگتے ہو تو وہ زندگی کا پانی اس پر بند مت کرو اور اپنی بے جا خواہشوں کی تیرو تبر سے اس کے پیر مت کا ٹو۔اگر تم ایسا کرو گے تو وہ ناقہ جو خدائے تعالیٰ کی سواری کے لئے تم کو دی گئی ہے مجروح ہوکر مر جائے گی۔تو تم بالکل نگھے اور خشک لکڑی کی طرح متصور ہو کر کاٹ دیئے جاؤ گے اور پھر آگ میں ڈالے جاؤ گے۔( بحوالہ توضیح مرام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۴، ۸۵) مگر انہوں نے نہ مانا اور اونٹنی کے پاؤں کاٹے۔سو اس جرم کی شامت سے اللہ تعالیٰ نے ان پر موت کی مارڈالی۔اور انہیں خاک سے ملا دیا۔اور خدائے تعالیٰ نے اس بات کی کچھ بھی پرواہ نہ کی کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں اور بے کس عیال کا کیا حال ہوگا۔( بحوالہ توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۴) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۹)