حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 248
حقائق الفرقان ۱۳ ١٣ - إذا تبَعَثَ اَشْقُهَا - ۲۴۸ جب ان میں سے ایک بڑا بد بخت اٹھا۔تفسیر تکذیب کے لئے ایک بڑا بد بخت پیش قدم ہوا۔سُورَةُ الشَّمْسِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۹) ۱۴ - فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقيها - ترجمہ۔تو اُن کو اللہ کے رسول نے سنادیا کہ اللہ کی اونٹنی کو ہاتھ نہ لگانا اور اس کا پانی نہ بند کرنا۔تفسیر۔اس وقت کے رسول نے انہیں نصیحت کے طور پر کہا کہ ناقتہ اللہ یعنی خدائے تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی جگہ کا تعرض مت کرو۔۔۔۔یہ ایک نہایت لطیف مثال ہے جو خدائے تعالیٰ نے انسان کے نفس کو ناقةُ اللہ سے مشابہت دینے کے لئے اس جگہ لکھی ہے۔مطلب یہ ہے کہ انسان کا نفس بھی در حقیقت اسی غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہے کہ تاوہ ناقتہ اللہ کا کام دیوے۔اس کے فنافی اللہ ہونے کی حالت میں خدائے تعالیٰ اپنی پاک تجلی کے ساتھ اس پر سوار ہو جیسے کوئی اونٹنی پر سوار ہوتا ہے۔سونفس پرست لوگوں کو جو حق سے منہ پھیر رہے ہیں۔تہدید اور انذار کے طور پر فرمایا کہ تم لوگ بھی قوم ثمود کی طرح ناقَةُ الله کا سُقیا یعنی اس کے پانی پینے کی جگہ جو یاد الہی اور معارف الہی کا چشمہ ہے جس پر اس ناقتہ کی زندگی موقوف ہے۔اس پر بند کر رہے ہو۔اور نہ صرف بند بلکہ اس کے پیر کاٹنے کی فکر میں ہوتا وہ خدائے تعالیٰ کی راہوں پر چلنے سے بالکل رہ جائے۔بحوالہ توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۸، ۳۲۹) ۱۵ ۱۶ - فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمُدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوهَا - وَلَا يَخَافُ عُقبها - ترجمہ۔تو انہوں نے رسول کو جھٹلایا اور انٹی کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔تو ان کے رب نے ان پر