حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 216 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 216

حقائق الفرقان ۲۱۶ سُوْرَةُ الأعلى سے کھاتے ہیں۔مگر اس کا ایک حصہ جلا دینے کے قابل ہوتا ہے۔اسی طرح انسانوں میں سے جو اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں اور انبیاء اور ان کی پاک تعلیم سے روگردانی کرتے ہیں وہ آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔ہر ایک انسان کو خدا تعالیٰ پڑھاتا ہے اور وہ یا درکھتا ہے جس قدر اللہ چاہے اس میں سے بھول بھی جاتا ہے۔غرض اس نے اپنی پاک راہوں کو دکھانے کے لئے اپنی تعلیم بھیج دی ہے اور بتا دیا ہے کہ نیکی سیکھنے اور اس پر چلنے کا طریق یہ ہے۔إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفی کہ اللہ کو دانائے آشکار اغیب جانے۔دیکھو میں اس مقام پر کھڑا ہوں۔یہ مقام چاہتا ہے کہ میں گند نہ بولوں۔بدی کی راہ نہ بتاؤں۔نیک باتیں جو مجھے آئیں تمہیں سنادوں۔ہاں ایک امر خفی بھی ہے۔وہ یہ کہ میں اللہ تعالیٰ کے لئے کھڑا ہوں، یار یاء، سمعت وحرص کے لئے جیسا کہ کشمیر میں واعظ کرتے ہیں۔گھنٹوں منبر پر کھڑے رہتے ہیں۔ایک شخص آ کر کہتا ہے۔حضرت اب بس کرو۔جمعہ کا وقت تنگ ہو گیا۔وہ کہتے ہیں بس کیا خاک کریں۔ابھی تو دو آنے کے پیسے بھی نہیں ہوئے۔تب ایک شخص اٹھتا ہے اور چندہ کرتا ہے۔اور اسی طرح اس سے رہائی حاصل کرتے ہیں۔اسی طرح تم کو کیا خبر میرے دل میں کیا درد ہے، اور کتنی تڑپ ہے۔دوسری طرف تم یہاں جمعہ کا خطبہ سننے اور نماز جمعہ پڑھنے کے لئے آئے ہو مگر تمہارے دلوں کی کیا خبر کہ ان میں کیا ہے کیونکہ آخر تم ہی میں سے ہیں جو میری مخالفتیں کرتے ہیں۔میری ہی نہیں۔میرے گھر تک کی بھی۔گونادان ہیں جو ایسا کہتے ہیں۔سنبھل کر کام کرو ایسا نہ ہو کہ خدا ناراض ہو جائے۔ایک جگہ آخفی کو سر کے مقابلہ میں رکھا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔يَعْلَمُ السر وأخفى وہاں منشاء باری تعالیٰ یہ ہے کہ میں ان خیالات کو بھی جانتا ہوں جو آج سے سال یا دو سال یا اس سے زیادہ مدت بعد تمہارے اندر پیدا ہوں گے اور اب خود تمہیں بھی معلوم نہیں۔ایسے نگران علیم وخبیر ، لطیف و بصیر خدا سے ڈر جاؤ اور نافرمانی نہ کرو۔فَذَكَّرُ أَنْ نَفَعَتِ الذكری۔ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں اور اللہ فرماتا ہے کہ نصیحت کرتے رہو۔نصیحت ضرور سودمند ہوتی ہے میرا جی چاہتا ہے کہ تم باہر والوں کے لئے نمونہ بنو۔تمہارا لین دین ، تمہاری گفتار و رفتار ، تمہارا چال چلن ( تمہارا سر وعلن ) تمہارا اٹھنا بیٹھنا ، تمہارا کھانا پینا ایسا ہو کہ