حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 210 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 210

حقائق الفرقان ۲۱۰ سُوْرَةُ الأعلى كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ ثَقِيْلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ سُبْحَانَ اللهِ الْحَمْدُ للهِ اور فرماتا ہے کہ وَلكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُم - (الحج: ۳۸) پس ضرور ہے کہ یہ تسبیح جو کریں تو دل کو مصفا کر کے کریں۔تیسرا درجہ یہ ہے کہ اللہ کے فعل پر ناراض نہ ہوں اور یہ یقین کریں کہ جو کچھ خدا کرتا ہے بھلا ہی کرتا ہے۔اور جو کچھ کرے گا وہ بھی ہماری بھلائی و بہتری کے لئے کرے گا۔ہمارے مربی وحسن پر اللہ رحم فرمائے کہ اس نے میرے کانوں میں اچھی آواز پہنچائی اور مجھے مشق کے لئے یہ شعر لکھ دیا۔سر نوشت ماز دست خود نوشت خوشنویس است و نخواهد بد نوشت پس ہمیں چاہیے کہ اس اللہ کو جس کی ذات اعلیٰ اور تمام قسم کے نقصوں و عیبوں سے بالا تر ہے۔رنج و راحت ، عسرویسر میں بے عیب یقین کریں اور یہ یقین رکھیں الشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ وَ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يديك " میں دیکھتا ہوں کہ ایک جمعہ میں میں نے اپنی طرف سے الوداعی خطبہ پڑھا کیونکہ میری حالت ایسی تھی کہ تھوک کے ساتھ بہت خون آتا۔اندر ایسا جل گیا تھا کہ خاکستری دست آتے اور میں رات کو جب سوتا تو یہی سمجھتا کہ بس اب رخصت۔اَسْلَمْتُ نَفْسِي اِلَيْكَ - گھر والے بعض وقت ہمدردی سے مجھے ملامت کرتے کہ تم پر ہیز کرتے۔بہت وعظ کرتے ہو۔سبق بدستور پڑھائے جاتے ہو۔تو میں کہتا۔بیشک جس قدر نقص و عیب ہیں میری طرف منسوب کر لو۔میرا مولیٰ تو جو کچھ کرتا ہے بھلا ہی کرتا ہے۔بھلا ہی کرتا ہے۔سچ ہے وَالْخَيْرُ كُلَّهُ فِي يَدَيْكَ غرص تم زبان سے سبحان اللہ کا ورد کرو۔تو اس کے ساتھ دل سے بھی ایسا اعتقاد کرو۔اور اپنے دل کو تمام قسم کے گندے خیالات سے پاک کر دو۔اگر کوئی تکلیف پہنچے تو سمجھو کہ مالک ہماری اصلاح کے لئے ایسا کرتا ہے۔لے دو کلے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں میزان میں بہت وزنی ہیں۔(سبحان الله ) - اللہ پاک ہے۔(الْحَمْدُ الله ) سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔۲ لیکن تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔سے اس نے ہماری تقدیر خود اپنے ہاتھ سے لکھی ہے وہ بہت خوشنویس ہے اور برانہیں لکھے گا۔کے شر تیری طرف سے ہے اور تمام بھلائیاں تیرے ہاتھ میں ہیں۔۵۔میں نے اپنا آپ تیرے سپرد کر دیا۔