حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 12

حقائق الفرقان ۱۲ سُوْرَةُ نُوح کرنے سے اللہ تعالیٰ بارش برسائے گا اور تمہیں مال اولاد دے گا۔باغ اگائے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کرے گا۔جماعت کو چاہیے کہ درود شریف، استغفار اور الحمد شریف کا کثرت سے وظیفہ رکھیں۔الحکم جلد ۱۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۸ مئی ۱۹۱۰ء صفحه ۹) ۱۴، ۱۵ - مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا - وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا - ترجمہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے وقار کا لحاظ نہیں رکھتے ( یعنی بڑی امیدیں اللہ سے نہیں رکھتے )۔حالانکہ اس نے تم کو پیدا کیا طرح طرح سے ( یا طرح طرح کا)۔تفسیر۔تَرْجُونَ تَخَافُون ع إذَا سَعَةُ النَّحْلِ لَمْ يَرْجُلَسْعَهَا (هلى ) خدا تعالیٰ کی بڑائی سے کیوں نہیں ڈرتے۔اطوارا۔انسان کو پیدائش کے وقت مختلف صورتوں میں سے گزارا ہے۔نطفہ ، علقہ ، مضغہ وغیرہ۔کیا یہ تفرقہ اور امتیاز کسی علیم و قدیر ہستی کا کام نہیں؟ یہی خدا تعالیٰ کی ہستی کی ایک (ضمیمه اخبار البدر قادیان جلد ۱۱ا نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ /جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹) دلیل ہے۔١٦ - اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللهُ سَبْعَ سَمُوتِ طِبَاقًا - ترجمہ۔کیا تم دیکھتے نہیں کہ کیسے بنائے اللہ نے سات آسمان چوڑے چوڑے۔تفسیر۔اس آیت میں آسمان کے سات طبقوں کا ذکر کیا ہے۔جس طرح ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پہنچنے کے لئے رستے کی ضرورت ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے بھی راستوں کی ضرورت ہے جو بنے ہوئے ہیں۔ضمیمه اخبار البدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ /جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹) ١٧ - وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا - ترجمہ۔اور ان میں چاند کا اُجالا بنایا اور آفتاب کو جلتا ہوا چراغ بنا یا۔تفسیر۔جس طرح کہ انسان چراغ اور روشنی کا محتاج ہے۔اور چاند اور سورج کا محتاج ہے۔اسی جب شہد کی مکھیاں اسے ڈنک ماریں وہ ان کے ڈنک مارنے سے خوف زدہ نہیں ہوتا۔