حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 194 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 194

حقائق الفرقان ۱۹۴ سُوْرَةُ الطَارِقِ حفاظت کے لئے نجم ثاقب تھے۔بعض ستاروں کے طلوع کے وقت بیماریوں کے اجرام ان ستاروں کی تاثیر سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔سب سے بڑا شیطانوں کو ٹھوک پیٹ کر کھدیڑنے والا وجود نبی ہی کا ہوتا ہے۔ہمارے ایک دوست نے اس بات کو ایک شعر میں ادا کیا ہے۔آسماں سے نجم ثاقب اس شب تاریک میں سر پہ شیطانوں کے پڑنے کے لئے نازل ہوا ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹) ۶ تا ۸ - فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ - خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصلب والترايب - ترجمہ۔تو انسان کو چاہئے کہ وہ دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا ہوا ہے۔وہ پیدا کیا گیا ہے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے۔جو نکلتا ہے پیٹھ اور چھاتیوں کے بیچوں بیچ ( یعنی دھڑو پشت و شکم کے بیچ میں سے )۔تفسیر فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ - خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَ التر آب۔اس آیت قرآنی پر جس میں انسان کی فطرت کا بیان مشاہدے کے طور پر بتایا گیا ہے۔پادری صاحب اعتراض کرتے ہیں۔افسوس ہے کہ یہ لوگ کبھی قرآن کے اصلی لٹریچر سے واقفیت پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔عوام کی سنی سنائی باتوں کو دل میں رکھ کر اعتراض جمانے لگتے ہیں۔کسی کتاب پر اعتراض کرنے سے پہلے اس کے اصلی ادب سے بلا واسطہ واقف ہونا فرض ہے۔اعتراض نیچرل فلاسفی کے ڈاکٹر صاف صاف دکھلا سکتے ہیں کہ منی خصیے میں پیدا ہوتی ہے یہ ا پس دیکھ لے کس چیز سے آدمی بنایا گیا ہے۔بنایا گیا ہے اُچھلتے پانی سے جو نکلتا ہے صلب اور ترا کے درمیان کی جگہ سے۔الرائب جَمْعُ تَرِيْبَةٍ وَهِيَ عَظْمُ الصَّدْرِ مِنْ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ۔(صحاح) ترائب جمع ہے تریبہ کی اور تریبہ سینے کی ہڈی کو کہتے ہیں۔مرد کی ہو یا عورت کی۔