حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 190 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 190

حقائق الفرقان 190 سُوْرَةُ الْبُرُوج اس ایک لفظ کے مفہوم میں انگلینڈ، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ولش اور ان کے تمامی مختلف ڈیپارٹمنٹ اور صوبے اور حکومتیں ہیں۔جن پر سے رات اور دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے کسی ساعت میں بھی آفتاب کا زوال نہیں ہوتا۔زمینی حکومت کے ذریعہ سے جو تعذیب کی جا رہی تھی اس کے بالمقابل سماء ذات بروج ، یوم موعود، شاہد و مشہود کو رکھا ہے۔یوم موعود میں دس بارہ قول بیان ہوئے ہیں۔اس تو جیہہ سے جو اوپر بیان ہوئی۔سارے ہی قول صحیح ہو جاتے ہیں۔علی لھذا القیاس۔شاہد و مشہور بھی۔یوم موعود کی نسبت کہا گیا ہے کہ بدر کادن فتح مکہ کا دن، جمعہ کا دن، قیامت کادن، عاشورہ کا دن، فرعون کے غرق ہونے کا دن۔غرض کہ ہر جزا سزا کے ملنے کا دن۔یہ سارے ہی دن ٹھیک اور درست ہیں۔اسی طور پر شاہد ومشہود یعنی عرفہ کا دن لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ - (الحج:۲۹) قیامت کا دن ذُلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَ ذُلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ - (هود: ۱۰۴) كِرَامًا كاتبين - (الانفطار : (۱۲) اور مخلوق۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی امت۔تمامی انبیاء اور ان کی امتیں۔کل فرشتہ اور مخلوق۔وَ جَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَابِقٌ وَ شهید۔(ق: ۲۲) حتی کہ کفی با الله شهیدا۔(النساء:۸۰) سے ذات باری تعالیٰ اور تمامی مخلوق سالم بن عبد اللہ نے مراد لیا ہے۔غرض کہ یہ تین آیتیں پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اور آپ کے نومسلم اور مظلوم اصحاب کی تسلی تشفی کے لئے نازل فرما ئیں۔جن میں اللہ تعالیٰ کی سطوت اور جبروت اور ملکوتی اقتدار کا بیان ہے۔جو کفار سے انتقام کے لئے کافی و وافی ہیں۔اس کے بعد نظیراً اصحاب اخدود کے واقعہ کو تین ہی آیتوں میں بالمقابل بیان فرمایا ہے۔- (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۹٬۳۱۸) ا تاکہ حاضر ہو جاویں اپنے فائدوں کے لئے۔انجام کار کا وہ دن ہے جس میں سب جمع ہوں گے اور وہ ایک دکھتا ہوا دن ہے۔سے بزرگ لکھنے والے۔، ہر ایک نفس آئے گا اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہو گا ایک گواہی دینے والا۔ھے اور اس بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے۔