حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 179 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 179

حقائق الفرقان ۱۷۹ سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ محتاج بیان نہیں ہیں۔جس طرح آسمان کا اثر زمینی اشیاء قبول کر رہی ہیں۔اسی طرح انسان بھی ذو جہتین ہے۔جیسا کہ آگے فرمایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ / جون ۱۹۱۲، صفحه ۳۱۵) - يَايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ - ترجمہ۔اے انسان ضرور تجھ کو بڑی کوشش کرنی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں۔تو تو اس تک ضرور پہنچ جائے گا۔تفسیر۔انسان کے معنے خدا سے بھی اُنس رکھنے والا اور اہل وعیال بیوی بچوں سے بھی انس رکھنے والا۔دوطرف کے تعلقات کا لازمی نتیجہ یہ ہو کہ انسان کا دح ہو۔کدح کے معنے کسی چیز میں نہایت مشقت کے ساتھ کوشش کرنے کے ہیں۔حدیث شریف میں ہے کہ لَيْسُوا عِبَادُ اللهِ مُتَنَعِميْن خدا کے بندے تن آسائش و تن پرور نہیں ہوتے۔اور خاص کر خدا کی رضا کو پالینا اور اس سے ملاقات کرنا دشوار گزار گھاٹیوں سے گزرے بغیر ممکن نہیں۔اِنَّ سلعة الله لغالٍ۔خدا کا سودا مہنگا ہے۔اس زمانہ کی دشواریوں کا ذکر مختصر أحدیث شریف میں ابن ماجہ باب شدة الزمان میں یوں فرمایا ہے۔لا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا۔وَلَا النَّاسُ إِلَّا شُمَّا وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا ابن ماجہ کتاب الفتن باب شدة الزمان ) عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - لے فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتبَه بِيَمِينِهِ۔ترجمہ۔تو جس کے سیدھے ہاتھ میں کتاب اعمال دی گئی۔تفسیر۔یمن کے معنے دایاں ہاتھ ، طاقت۔جناب الہی کی پروانگی دعاؤں کے قبول ہونے کے راست بازی، اکل حلال ، قوت بازو کی کمائی، جناب الہی کی مرضیات کی روشنی۔یہ ضروری امور ہیں۔اگر یہ باتیں نہ ہوں۔تو حدیث شریف میں آٹی يُسْتَجَابُ لَہ آیا ہے۔کیونکر اس کی دعا قبول ہو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ /جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۵) فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا - ترجمہ۔تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔ا معاملہ سختی میں دنیا اد بار یعنی تنزل میں بڑھتی چلی جائے گی اور لوگ بخل اور حرص میں بڑھتے چلے جائیں گے اور مہدی نہیں مگر عیسی بن مریم ہیں۔