حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 172 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 172

حقائق الفرقان ۱۷۲ سُوْرَةُ الْمُطَفِّفِينَ مباحثات کے وقت دیکھ لیا کریں کہ کیا یہی اعتراض پلٹ کر ہم پر تو نہیں پڑتا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ، صفحه ۳۱۳) - لا إِنَّ كِتَبَ الْفُجَارِ لَفِي سِجَيْنِ - ترجمہ۔ضرور ایسا ہی ہوگا کہ بدکاروں کی کتاب قیدیوں کے رجسٹر میں ہے۔تفسیر۔سجین۔سجن سے مشتق ہے۔خواہ یہ بجن کہیں ہو۔اللہ تعالیٰ نے جو پیشگوئی مکی سورۃ میں بے کسی اور بے سروسامانی کی حالت میں کی تھی وہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی فتوحات اور کفار کے دارو گیر سے پوری ہو گئی۔اور اس سجن نے آخرت کے عذاب کو بھی ثابت کر دیا۔سیچین سے مراد قیدیوں کا رجسٹر اور علیین سے مراد ابرار کا رجسٹر۔یہ معنے بھی عمدہ ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ /جون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۳) ا۔وَيْلٌ يَوْمَةٍ لِلْمُكَذِّبِينَ - ترجمہ۔افسوس ہے اس روز جھٹلانے والوں پر۔تفسیر۔جیسا مُطفِّفِین کے ساتھ ویل کا لفظ تھا۔یہاں مُکذِبِین کے ساتھ بھی ویل کا لفظ مُكَذِّبِينَ ہے۔معلوم ہوا کہ کذب کسی صادق کا بڑا مطفّف ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۳) ۱۵ - كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ۔نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے کرتوتوں نے ) زنگ جما دیا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔تفسیر۔یہاں لفظ بل کے بعد سکتہ ہے۔اس لئے کہ انسان یہ سوچے کہ اللہ تعالیٰ نے جو مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ فرما کر صادق راست باز کے نہ پہچاننے کی وجہ پچھلی شامت اعمال قرار دی ہے۔وہ میرے کون سے عمل کی شامت ہے۔دوسری جگہ قرآن شریف میں اسی بات کو یوں ادا فرمایا ہے۔وَاللهُ اَرْكَسَهُم بِمَا كَسَبُوا۔(النساء:۸۹) رکس کے معنے مت ماری جانا۔نیک کو بد اور بدکونیک اء اللہ نے اُن کو ہدایت نہیں دی الٹ دیا نگوں سار کر دیا اُن کو اس کی سزا میں کہ انہوں نے اعمال نفاقیہ کئے۔