حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 149 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 149

حقائق الفرقان ۱۴۹ سُوْرَةُ عَبَسَ رب کریم نے اندھے کی سفارش فرما دی کہ اس کی طرف توجہ تام فرما لیجئے۔اس سورہ میں بڑے بڑے تغیرات کی خبر دی ہے۔پھر جیسا کہ قاعدہ ہے چھوٹی باتیں بیان کر کے بڑی بات بتاتا ہے۔قیامت کی خبر دی۔( تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ تمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۸۷)۔فَانتَ لَهُ تَصَدُّی۔ترجمہ۔تو کیا تو اس کے پیچھے پڑتا ہے ( یعنی کا فر دولت مند کے )۔تفسیر۔تم اُس کی طرف جھکے ہوئے ہو۔اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہو۔اا۔فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَھی۔ترجمہ۔تو کیا تو اس سے ہٹ سکتا تھا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۷) تفسیر۔تم اس کی طرف سے غافل ہو۔خیال کو ہٹائے ہوئے ہو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۷) ۱۴ تا ۱۷ - فِي صُحُفِ مُكَرَّمَةِ - مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ - بِأَيْدِى سَفَرَةٍ - كرَامِ بَرَرَة - ترجمہ۔یہ قرآن شریف بزرگ صحیفوں میں ، معزز اوراق میں ہے۔جو اونچی جگہ رکھے ہوئے پاک ہیں۔ایسے لکھنے والوںکے ہاتھوں سے لکھا گیا ہے۔جو عالی حوصلہ نیکو کار ہیں۔تفسیر۔ان چار آیتوں میں قرآن شریف کے کاتبوں ، قاریوں، حافظوں کی عظمت خود ، قرآن شریف کی عظمت اور اسلام کے لئے آئندہ زمانہ میں شان و شوکت کی پیشگوئی بڑی شد و مد سے بیان ہوئی ہے۔گوان سے مراد ملائکتہ اللہ بھی ہیں۔سَفَرَةٍ سَافِر کی جمع ہے۔جس طرح كتبَة كاتب کی جمع اور سفرہ سے لکھنے والے مراد ہیں سفر کے معنے کسی چیز کو واضح کر کے بیان کرنے کے ہیں جیسا کہ اسی سورۃ مُسْفِرَةٌ کے بیان میں آئے گا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الكِرَامِ الْبَرَرَةِ - قرآن شریف کا ماہر سَفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ کے لے سہو کا تب ہے۔سورہ میں مُسفِرَةٌ “ ہونا چاہیے۔