حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 138
حقائق الفرقان ۱۳۸ سُوْرَةُ التَّزِعَتِ سُوْرَةُ النزعت مكيّة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورۃ النازعات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔۲- وَالتَّرْعَتِ غَرْقًا - ترجمہ۔قسم ہے ان کام کرنے والوں کی جو دوسرے کاموں سے الگ ہو جا ئیں ڈوب کر۔نازعات۔زور سے اور تکلف سے کھینچنے والے۔والنشطتِ نَشْطًا - ترجمہ۔اور قسم ہے ان کی جب وہ بخوشی تمام کام کریں۔تفسیر۔بلاتکلف نشاط خاطر سے کھینچنے والے۔-۴- والشيحتِ سَبْعًا - ترجمہ۔اور قسم ہے بے روک تیرنے والوں کی۔تفسیر۔اپنے فن کے پیراک اور ماہر۔فَالسبقتِ سَبقًا - ترجمہ۔پھر حوصلہ سے آگے بڑھنے والوں کی لپک کر۔تفسیر۔اپنے ہم عصروں سے سبقت لے جانے والے۔// // // فَالْمُدَ تِرَاتِ أَمْرًا - جمعہ۔پھر قسم ہے تدبیر کرنے والوں کی حکم سے۔افسران محکمہ جات اور اپنے اپنے فنون کے موجد ومد بر۔