حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 134 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 134

حقائق الفرقان ۱۳۴ سُورَةُ النَّبَا سنائی گئی اور بدر یوم الفصل اور یوم الفرقان واقعات کے رو سے ثابت ہو کر قیامت ومحشر کے واسطے (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴) ایک بین دلیل ہے۔سورۃ مرسلات میں یوم الفصل فرمایا تھا۔اب اس کی تفصیل بتاتا ہے کہ یہاں تو سب کچھ ملا جلا ہے۔اگر یہاں عذاب آئے تو نیک آدمیوں کو بھی دکھ پہنچتا ہے۔اس لئے فیصلہ کے واسطے ایک دن مقرر ہے اور کفار کو دنیا میں بھی اس کو نمونہ دکھا یا جائے گا۔( تفخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۸۷) -٢١ وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا - ۲۱۔ترجمہ۔اور پہاڑاڑیں گے، چلائے جائیں گے تو وہ ریت کی طرح ہو جائیں گے۔تفسیر۔آسمان سے نشانات کی بارش ہو گی۔اور یہ جو بڑے بڑے پہاڑ بنے بیٹھے ہیں هَبَاء منْفُورًا (الواقعة:۷) ہو جائیں گے۔( تشخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۸۷) ۲۲۔اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا - ترجمہ۔بے شک دوزخ گھات میں لگی ہوئی ہے۔تفسیر - مرصاداً۔کے معنے کمین گاہ ، گھات ، قید خانہ ، جیل خانہ۔۲۳ - لِلطَّاغِينَ مَابًا - ترجمہ۔جو سرکشوں کا ٹھکانا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۴) تفسیر۔سرکشوں کے لئے بازگشت کی جگہ۔طاغین کے بالمقابل اگلی آیت میں متقین اور ان کی جزا کو بیان فرمایا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۴) طاغی۔سرکشی کر کے حد سے نکل جانے والا۔متقی۔خداوند تعالیٰ کی حد بندیوں کے اندر رہنے والا صادق آن باشد که ایام بلا می گزارد با محبت باوفا (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۴) 1 ( خدا کی نظر میں ) صادق وہ شخص ہوتا ہے کہ جو بلا کے دنوں کو محبت اور وفا کے ساتھ گزارتا ہے۔