حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 126 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 126

حقائق الفرقان ۱۲۶ سُوْرَةُ الْمُرْسَلت تفسیر۔کتنا بڑا کید ہے کہ ایک دو تین کو جمع کرنے سے تین نہیں ہوتے بلکہ ایک ہی ہوتا دو 1=1+1+1-4 ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۱) ۴۷- كُلُوا وَ تَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ - ترجمہ۔تم کچھ کھا لو اور تھوڑے دن گزران کر لو کیونکہ تم مجرم ہو۔تفسیر۔سورۃ کا اکثر حصہ مذہب عیسوی کے اوپر مشتمل ہے۔اس میں شک نہیں کہ گرجا کے خادموں کو کھانے پینے کے لئے با فراغت مل جاتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۱) ٤٩ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ - ترجمہ۔اور جب ان سے رکوع کو کہا جائے تو وہ رکوع نہیں کرتے۔تفسیر۔نماز میں عیسائیوں کی رکوع نہیں صرف ( نیل ڈاؤن )لے گھٹنے ٹیکنا ہے وبس۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد۱۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۲٬۳۰۱) ۵۰- فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ترجمہ۔پس اس کے بعد کونسی حدیث پر تم ایمان لاؤ گے۔تفسیر۔اس کے یہ معنے نہیں کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحیح حدیثوں کو بھی نہ مانو۔وَ إِذْ أَسَر النَّبِيُّ إِلى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا (التحریم: ۴) میں بھی پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہی کا ذکر ہے۔وہاں بھی اِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا (التحریم: ۵) آیا ہے۔ایسے اعتقاد سے تو بہ کرنالازم ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۷۱۱ پریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۲) ل KNEEL DOWN ہے اور جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے کوئی بات چپکے سے کہی تھی۔س اگر تم اللہ کی طرف جھک جاؤ (اے بیبیو! تو بہتر ہے ) کیونکہ تمہارے دل اللہ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔