حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 127 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 127

حقائق الفرقان ۱۲۷ سُورَةُ النَّبَا سُورَةُ النَّبَامَكِيّة بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ نبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔۳۲- عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ - عَنِ النَّبَا الْعَظِيمِ - ترجمہ۔کس چیز کا حال یہ کا فرآ پس میں پوچھ رہے ہیں۔( کیا ) اس بڑی خبر کا۔تفسیر - النبا العظیم - نباء عظیم قیامت کے وقوع کا دن ہے۔جس میں ان کو اختلاف تھا۔نباء عظیم الشان بات۔پھر اس کے ساتھ تعظیم کے لفظ کو اہمیت کے اظہار کے لئے اور بھی بڑھا دیا۔ہو سکتا ہے کہ نباء عظیم سے مراد قرآن مجید اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا دعویٰ بھی مراد ہو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۲) ترجمه كلا سَيَعْلَمُونَ - نہیں نہیں حقیقت یہ ہے کہ وہ قریب ہی جان لیں گے۔تفسیر۔گلا زجر اور تو یخ کا کلمہ ہے۔بیان ماقبل کے رڈ کے لئے آتا ہے۔سوق نہیں فرمایا۔س جو شتابی اور بے درنگی پر دلالت کرتا ہے لا کر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قیامت کبرای کے ثبوت کے لئے اس سے پیشتر ایک اور قیامت خیز واقعہ فتح مکہ وغیرہ کا بھی ہوگا۔جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا۔وَلَنُذِييُقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ - (السجدة : ۲۲) یہ سورہ شریف کی ہے۔ایسے وقت کی نازل شدہ جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تنہا تھے۔اس وقت یہ عظیم الشان پیشگوئیاں دنیا کو سنائی گئیں۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کی صداقت اور قیامت کے ثبوت کے واسطے بین دلائل ہوئیں۔اس زمانہ کے مادہ پرست لوگ غور کریں لے اور ضرور ہم ان کو چکھائیں گے بڑے عذاب کے سوا دنیا کے عذاب سے (ہی)۔