حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 3
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ جس کے بعد اہل یورپ کو کمپنیاں بنانے اور تجارت وغیرہ کے لئے باہر نکلنے کا خیال شروع ہوا۔اور یا جوج ماجوج کے غلبہ کی ابتدا ہوئی۔اسی طرح ایک دور پچاس ہزار سال کا بھی ہے۔جس پر ایک انقلاب عظیم واقعہ ہوتا ہے۔یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک حکم پر پچاس ہزار سال گئے اس کی مثالیں خود دنیا میں موجود ہیں۔کوئی مقدمہ ہو تو محکمہ پولیس میں اس کی کارروائی فوراً ہو جاتی ہے۔مجسٹریٹ ضلع مہینوں کی تاریخ دیتا ہے اور چیف کورٹ میں سالوں کی تاریخ ملتی ہے۔پر یوی کونسل میں اس سے زیادہ۔ایسا ہی قدرت میں اس کا نظارہ موجود ہے۔بعض اناج تین ماہ میں پکتے ہیں ، بعض چھ ماہ میں ، آم سال کے بعد ، کھجور کئی سال کے بعد ، بعض سینکڑوں یا ہزاروں سالوں کے بعد پکتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۸۷٬۲۸۶) ١٠٠٩ - يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءِ كَالْمُهْلِ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ - ترجمہ۔جس دن ہو جائے گا آسمان پچھلے ہوئے تانبے کی طرح۔اور پہاڑ رنگین دھنگی ہوئی اون کی طرح۔تفسیر۔سماء۔بادل۔یوم بدر کی طرف اشارہ ہے۔جِبال۔کانگڑے کے پہاڑی باغوں کو دیکھ لو کہ زلزلے میں ان کا کیا حال ہوا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۷) -١٢ - يُبَطَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِيذٍ بِبَنِيهِ - ترجمہ۔حالانکہ ایک دوسرے کو دیکھیں گے۔مجرم آرزو کرے گا کہ کاش دے دے اس عذاب سے چھڑوانے کے لئے اپنے بیٹوں کو۔تفسیر۔مُجْرِمُ۔خدا سے بے تعلق رہنے والا۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۷)