حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 107 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 107

حقائق الفرقان 1۔2 سُوْرَةُ الدَّهْرِ ۲۰ - وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْتُوْرًا - ترجمہ۔اور ان کے پاس آتے جاتے ہوں گے پرانے خانہ زاد۔جب تو ان کو دیکھے تو ایسا خیال کرے کہ وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے۔تفسیر - ولدَانٌ مُخَلَّدُونَ: مُخَلَّدُونَ کے معنوں میں کئی قول ہیں۔مختلد بوڑھے کو بھی کہا ہے۔مخلد اس کو بھی کہا ہے جس کے زلف سفید ہوں۔مخلد کے ایک معنے یہ بھی کئے ہیں کہ کانوں میں بندے بالے پہنے ہوئے۔مگر ان تمام معنوں سے انسب وہ معنے معلوم ہوتے ہیں۔جن کی مناسبت ولد کے لفظ کے ساتھ ہو۔یعنی دنیا کے والد ان کی طرح جنتیوں کے خادمین ولدان پر مرورزمانہ کی وجہ سے کبھی معتمر ہونے کا زمانہ نہیں آئے گا۔بلکہ باوجود مرور زمانہ کے وہ ہمیشہ ولد ان ہی ولدان رہیں گے جو کام خدمت گزاری کا پھر تیلی حرکتوں سے چھوٹے بچے کیا کرتے ہیں وہ معمر نہیں کیا کرتے اور کار برآری میں ان کی خدمات بھی معلوم ہوتی ہیں۔اسی لئے ان کو لُؤْلُؤًا منثورا (یعنی) بکھرے ہوئے موتیوں کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۹) تارک دھرم آریہ کے اعتراض عورتوں کو بہت نوجوان یکدم بطور خاوند و پتی کے ملیں۔کیونکہ جب ایک ایک آدمی کو بہت سی حوریں ملیں گی تو ایک ایک عورت کو بہت نو جوان لڑکے ملنے چاہئیں کے جواب میں فرمایا:۔آپ کا انصاف ایک شریف الطبع انسان پسند نہیں کر سکتا۔نادان غور کر ! ایک عورت ایک خاوند کے ایک بچہ کو یا اس کے دو تین بچوں کو ایک وقت میں بمشکل پیٹ میں رکھ سکتی ہے۔ایک مرد آج کسی عورت کے بچہ دان کو اپنے نطفے سے مشغول کر دے اور دوسرے دن دوسرے کے تیسرے دن تیسرے کے۔علی ہذا سال بھر تین سو ساٹھ بچہ مختلف رحموں میں پرورش کے لئے دے سکتا ہے۔ہاں مرد قوی بہت عورتوں کے رحم میں بیج ڈال سکتا ہے۔اس لئے عورتوں کو بہت نوجوانوں کا ملنا بے انصافی ہے اور اس پر دُکھ ہے۔نیز مرد ایک گونہ عورتوں پر حکمران ہے۔پس ایک مرد کے لئے بہت عورتیں ہوں تو عورت کو آرام