حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 74
حقائق الفرقان ۷۴ سُوْرَةُ الزُّمَرِ كتبًا مُتَشَابِها يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا - ایک جگہ حل نہ ہو تو دوسری جگہ کر دیتا ہے۔تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹) ۲۸ - وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ۔ترجمہ۔اور ہم نے اس قرآن میں ہر ایک قسم کی اعلیٰ درجہ کی باتیں بیان فرمائی ہیں تا کہ وہ بڑے آدمی ہو جا ئیں۔تفسیر - للناس۔لوگوں کی بھلائی کے واسطے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۶) مِنْ كُلِّ مَثَل۔ہر عمدہ بات تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۹) -۲۹ - قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ۔ترجمہ۔قرآن عربی زبان میں ( نازل فرمایا گیا ) اُس میں کجی اور ٹیڑھا پن نہیں تا کہ وہ دکھوں بچیں۔تفسیر۔يَتَّقُونَ۔دُکھوں سے بچیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶) ٣٠ - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا رَجُلًا فِيهِ شُرَكَاءُ مُتَشْكِسُونَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِرَجُلٍ هَلْ يَسْتَوِينِ مَثَلًا الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ۔ترجمہ۔بیان فرمائی اللہ نے ایک مثال ( مثلاً ایک غلام ) آدمی ہے اس میں کئی شریک ہیں بدخو مخالف اور ایک دوسرا غلام ہے سالم ایک ہی شخص کا۔کیا یہ دونوں برابر ہیں مثال میں۔ہر ایک تعریف کے قابل تو اللہ ہی ہے ( تو اسی کا غلام بننا چاہئے ) ہاں بہت سے آدمی تو جانتے ہی نہیں۔تفسیر - ملا۔جوصرف اللہ کو اپنامعمور بناتا ہے۔وہی سکھی رہتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶) b