حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 71
حقائق الفرقان ال سُورَةُ الزُّمَرِ طرح کے بعد دوسری طرح تین اندھیروں میں ۔ یہ اللہ تمہارا رب ہے اسی کا ملک ہے۔ کوئی بھی سچا معبود نہیں اس کے سوائے تو تم پھر کہاں پھرے جاتے ہو۔ تفسیر ۔ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۔ اس کی قسم سے خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ (انبیاء : ۳۸) کے یہ معنے نہیں کہ انسان عجل کا بیٹا ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸) ١٠ - أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَابِمَا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُوا رَحْمَةً رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أولُوا الْأَلْبَابِ ترجمہ ۔ کیا ( ناشکر مشرک بہتر ہے یا وہ جو عبادت میں لگا ہوا ہے رات کے حصوں میں سجدہ کرتا ہے، کھڑا ہوتا ہے، انجام کار سے ڈرتا ہے اور رب کی رحمت کا امیدوار ہے۔ کہہ دو کہیں برابر ہو سکتے ہیں جاننے والے اور نہیں جاننے والے اس کے سوا نہیں کہ نصیحت تو عقل مند ہی حاصل کرتے ہیں ۔ تفسیر قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۔ مخاطب! تو کہ بھلا کہیں علم والے اور جاہل بھی برا بر ہوتے ہیں ۔ ہر گز نہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۳) قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۔ تو کہہ علم والے اور بے علم کیا برابر ہو گے نہیں۔ ہوں ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۵ حاشیہ ) کہہ کیا وہ جو علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے برابر ہیں ۔ ہر گز نہیں ۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۱۶) 11 - قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَ اَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصُّبِرُونَ أَجْرَهُمُ بِغَيْرِ حِسَابِ ۔ ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو سپر بناؤ تمہارے رب کو اور اُسی کا خوف رکھو۔ لے انسان بنایا گیا مٹی سے یا جلدی سے ۔