حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 70
حقائق الفرقان اس کا معقول جواب آج تک کسی نے نہیں دیا۔سُوْرَةُ الزُّمَرِ ناظرین! جس طرح بچے وسائط ہمارے مشاہدات میں ہیں۔اسی طرح سیچے وسائط مکشوفات میں بھی ہیں۔جس طرح مشاہدات میں الہی ذات وراء الورا ہے اور ضرور ہے۔اسی طرح الہی ذات روحانیت میں بھی وراء الورا ہے۔اگر روحانیات میں بھی بعض وسائط غلط اور وہم ہیں۔تو مشاہدات بھی اس غلطی اور وہم سے کب خالی ہیں! فرشتے آسمان اور آسمانی اجرام اور ان کے ارواح کیلئے بطور جان کے ہیں۔شیاطین بھی ہلاکت۔ظلمت اور جناب الہی سے دوری اور دکھوں کے پیدا کرنے کیلئے بمنزلہ اسٹیم کے اسٹیم انجن کیلئے ہے۔( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۶۶،۲۶۵) کفر کے معنے ناشکری کے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۶) ط - لَو اَرَادَ اللهُ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدَ الاصْطَفَى مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ سُبُحْنَهُ هُوَ اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - ترجمہ۔اگر اللہ چاہتا کہ کسی کو بیٹا بنالے تو انتخاب کر لیتا اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا خود ہی۔وہ تو پاک ذات ہے ( یعنی اس کا کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی ) اور وہی ہے اکیلا ز بر دست غالب۔تفسیر - لاصْطَفى مِنَا يَخْلُقُ۔بیٹا بنانے کے بھی معنے ہیں کہ منتخب کر لے۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۸) خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَنِيَةَ اَزْوَاجِ ، يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ خَلْقًا مِّنْ بَعْدِ خَلْقِ فِي ظُلمتِ ثَلَتْ ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۚ فَأَنى تُصْرَفُونَ ترجمہ۔اُس نے پیدا کیا تم کو ایک ہی ذات سے پھر بنایا اسی کی قسم سے اس کا جوڑا اور تمہارے واسطے بھولے جانوروں کے آٹھ جوڑے اتارے۔وہ تم کو بناتا ہے تمہاری ماؤں کے پیٹ میں ایک