حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 68 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 68

حقائق الفرقان ۶۸ سُوْرَةُ الزُّمَرِ اختلاف کے دور کرنے کیلئے سب سے بڑی چیز دعا ہے۔یہ دعا کا ہتھیار تمہارے ہاتھ میں ہے۔اعلیٰ درجہ کے ہتھیار کیلئے زبردست ہاتھ کی بھی ضرورت ہے۔ورنہ جھوٹے آدمی کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ناشکر کی بھی دعا قبول نہیں ہوتی۔تم میں سے ہر ایک کو بڑی نعمتوں کے حصے ملے ہیں۔شکر گزار بنو۔اللہ تعالیٰ کا کوئی بیٹا نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ کے بیٹے کے یہ معنے ہیں کہ وہ کسی کو معزز بنالے۔وووو (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۶) -۴۔اَلَا لِلهِ الدِّينُ الْخَالِصُ وَ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِةٍ أَوْلِيَاء مَا تعْبُدُهُم إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللهِ زُلْفَى إِنَّ اللهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَذِبٌ كَفَّارُ - ترجمہ۔ہشیار ہو جاؤ کہ خالص دین اللہ ہی کا ہے۔اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور کارساز بنارکھے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم تو ان کی پوجا صرف اس لئے کرتے ہیں تا کہ وہ ہم کو اللہ کے نزدیک کر دیں قرب اور مرتبہ میں۔کچھ شک نہیں کہ اللہ فیصلہ کر دے گا ان کے درمیان اس بات میں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔بے شک اللہ کامیابی کی راہ نہیں دکھا تا جھوٹے نافرمان کو۔تفسیر۔وسائل وسائط کو تمام دنیا کے مذاہب ضروری تسلیم کرتے ہیں۔کا فرومومن ، جاہل وعالم، بت پرست و خدا پرست، سوفسطائی، دہریہ، جناب النبی کا معتقد۔غرض سب کے سب وسائل ووسائط کو عملاً مانتے ہیں۔کون ہے جو بھوک کے وقت کھانا ، پیاس کے وقت پینا ، سردی کے وقت کوئی دوائی یا گرمی حاصل کرنے کا ذریعہ اختیار نہیں کرتا۔مقام مطلوب پر جلدی پہنچنے کیلئے میل ٹرین یا سٹیمر کو پسند نہیں کرتا۔اگر مومن صرف حضرت حق سبحانہ کی مخلصانہ عبادت کرتا اور شرک اور بدعت اور اھوا سے پر ہیز کرتا ہے۔تو غرض اس کی اُسے ذریعہ قرب الہی بنانا ہوتا ہے۔اور بت پرست اگر چہ حماقت سے بت پرست ہے مگر کہتا وہ بھی یہی ہے کہ مَا تَعْبُدُهُم إِلا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلفى (الزمر: ۴) ہم تو ان کو خدا کے قرب کا ذریعہ سمجھ کر پوجتے ہیں۔اگر چہ یہ ان کا کہنا اور اس کا عمل درآمد غلط ہی ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب صحیحہ بھی ہوتے ہیں اور ایسے اسباب بھی ہیں جن کا مہیا کرنا مومن کا