حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 63
حقائق الفرقان ۶۳ سُورَةُ صَ ۵۳ - وَعِنْدَهُمْ قُصِرْتُ الطَّرْفِ أَتْرَابُ - ترجمہ ۔ اور اُن کے پاس ہوں گی نیچی نظر والی عورتیں محبت اور اطاعت کرنے والیاں ہم عمر ۔ تفسیر - قصرت الطَّرْفِ کسی تاریخ سے ثابت نہیں ہوتا کہ کسی صحابی کی عورت بدکار بنی ہو۔ کسی لڑائی میں کسی دشمن کے قبضہ میں گئی ہو۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۵) ۵۸ - هذا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقُ ۔ ترجمہ ۔ یہ عذاب ہے تو چکھو کھولتے ہوئے پانی اور پیپ اور سخت سردی ( کا مزہ ) ۔ تفسیر - غساق ۔ بہت سرد پانی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۵) حیم - آتشک والے کے حلق میں زخم اور پیپ ۔ نا چار ان کو کھانا پڑتا ہے۔ یہ دنیا میں نظارہ ہے۔ ۵۹ - وَآخَرُ مِنْ شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ - تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۸) ترجمہ ۔ اور کچھ اسی شکل کی طرح طرح کی چیزیں ( چکھو ) ۔ تفسیر ۔ اور کچھ اور اسی شکل کا۔ طرح طرح کی چیزیں۔ ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۱ حاشیه ) ۷۰- مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَا الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ - ترجمہ ۔ مجھ کو کچھ خبر نہ تھی کہ میں آسمان میں منتخب ہو رہا ہوں ) جب اعلیٰ درجہ کے فرشتے آپس میں جھگڑتے تھے۔ تفسیر۔ کسی نبی ، کسی مامور کے دل میں بھی یہ خواہش پنہاں نہیں ہوتی کہ میں لوگوں کا حاکم بنوں اور بڑا آدمی کہلاؤں۔ وہ مخلوق سے کنارہ کش اور گوشہ نشین ہوتے ہیں۔ پھر خدا تعالی انہیں اپنے حکم سے نکالتا ہے تو وہ مجبور ہو کر پبلک میں آتے ہیں ۔ حضرت موسی کو دیکھو کہ آپ کے دل میں ہرگز یہ بات نہ تھی کہ میں قوم کا امام بن جاؤں ۔ چنانچہ ارشاد ہونے پر عذر و معذرت کرتے اور اپنے بھائی کو أَفْصَحُ مِنی - (القصص: ۳۵) سے پیش کرتے ہیں ۔ ے وہ مجھ سے زیادہ صاف زبان ہے۔