حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 47 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 47

حقائق الفرقان ۴۷ سُورَةُ صَ - وَ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرُ مِنْهُمْ وَقَالَ الْكَفِرُونَ هَذَا سْحِرُ كَذَّابٌ - ترجمہ۔اور انہوں نے اس بات سے تعجب کیا کہ ان کے پاس ایک ڈرانے والا بھی انہیں میں۔آیا اور کافروں نے کہا یہ تو دھوکا باز بڑا جھوٹا پائی ہے۔تفسیر۔مُنذِرُ مِنْهُمْ - حالانکہ ان کے حکماء وعلماء و مقین و پولیس مین و بادشاہ انہی سے ہوتے ہیں۔پس رسول کا انہی میں سے آنا فطرت کے خلاف نہیں۔تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) اور وہ حیران ہوئے کہ انہی میں سے ان کے پاس ایک ڈرانے والا آیا اور ان منکروں نے کہا یہ جھوٹا جادوگر ہے۔- اَجَعَلَ الْأَلِهَةَ الهَا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ - ترجمہ۔کیا اس نے سب معبودوں کو ایک ہی معبود بنادیا۔یہ بات تو بہت ہی تعجب کی ہے۔تفسیر۔دیکھو اس نے متعدد معبودوں کو ایک ہی معبود بناڈالا۔یہ تو اچنبھے کی بات ہے۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ ) تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ ) بعض لوگوں نے قرآن مجید کی زبان پر اعتراض کیا کہ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابُ اور كُبَّارًا اور هروا به خلاف محاور و غیر صحیح الفاظ ہیں۔آپ نے فرما یا کہا ہے کسی زبان دان بوڑھے کو بالا و چنانچہ ایک کو مجلسِ نبوی میں لائے۔آپ نے اسے فرمایا۔بیٹھ جاؤ۔جب بیٹھا تو فرمایا۔ذرا اٹھنا۔پھر بیٹھا تو پھر فرمایا۔ذرا آپ اٹھ کر اس طرف تشریف رکھ لیں۔جب وہ اس طرف بیٹھا تو پھر آپ نے فرمایا۔آپ ذرا یہاں سے اٹھئے اور ادھر آ جائے تو وہ جھنجھلا کر بول اٹھا۔يَا محمد أَتَتَّخِذُ فِي هُزُوًا وَانَا شَيْخٌ كُبَّارُ إِنَّ هَذَ الشَيْي عُجَاب۔اے محمد کیا تو مجھے خفیف بنانا چاہتا ہے حالانکہ میں ایک بڑھا، بڑی عمر کا آدمی ہوں۔یہ بڑی عجیب بات ہے۔اس طرح پر وہ تینوں الفاظ اس زبان دان تجربه کار ، فصیح و بلیغ بڑھے کے منہ سے نکلوائے۔اور معترضین نادم ہو کر دم بخودرہ گئے۔تشخید الاذہان جلدے نمبر ۲۔ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحه ۸۵)