حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 45
حقائق الفرقان ۴۵ سُوْرَةُ الصَّقْتِ تفسیر۔يَقْطِينِ۔ایسے درخت کو کہتے ہیں جس کا پھل بڑا ہو اور بہیل ست۔پیٹھا ، کردو ، تربوز سب کو یقطین کہتے ہیں۔دریا کے کناروں پر ایسی بیلیں لوگ لگا دیتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۳) ۱۴۸ - وَاَرْسَلْنَهُ إِلَى مِائَةِ أَلْفِ اَوْ يَزِيدُونَ - ترجمہ۔اور اس کو ایک لاکھ اور زیادہ کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔تفسیر۔اَوْ يَزِيدُونَ۔بلکہ زیادہ۔بہر حال لاکھ سے کم نہ تھے۔۔۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۳) ۱۵۱ - آم خَلَقْنَا الْمَلَبِكَةَ إِنَانًا وَهُمْ شُهِدُونَ - ترجمہ۔کیا ہم نے فرشتوں کو عورت ذات بنایا ہے اور وہ گواہ ہیں۔تفسیر۔وَهُمْ شَهِدُونَ۔بہت سے کم عقل لوگ ابتدا خلق پر انکل بازی سے بحث کرتے رہتے ہیں۔اللہ نے فرما دیا کہ اس قسم کے مباحث ٹھیک نہیں۔قف (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۳) 199919 -۱۵۵ مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ - ترجمہ۔تمہیں کیا ہوا یہ کیسا فیصلہ کرتے ہو۔تفسیر۔مالکھ۔اس پر ” قف“ ہے۔کہ آدمی خوب کامل کرے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰/ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۳)