حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 43
حقائق الفرقان ۴۳ سُورَةُ الصَّقْتِ کرنے والے ہیں صریح۔تفسیر - وَ بَشَّرْنَهُ بِاسْحق۔یہ غلام حلیم کے علاوہ دوسرے بیٹے کی بشارت ہے۔وبركنَا عَلَيْهِ۔اس اولا دابراہیم پر جس کا نام اسمعیل تھا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۳) ۱۲۱ - سَلامُ عَلَى مُوسى وَهُرُونَ - ترجمہ۔کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو۔تفسیر۔کسی نبی کا بیان دوبارہ ہوتا ہے تو دراصل اس میں پیشگوئی ہوتی ہے۔احکام فقیہ کے متعلق تو قریباً ڈیڑھ سو آیات ہیں۔ان کے علاوہ جو آیات ہیں ان سے مقصود ہے کہ انسان با خدا انسان بن جاوے اور وہ اخلاق فاضلہ سیکھے۔اللہ سے پاک تعلق پیدا کرے۔سَلَامٌ عَلَى مُوسى وَهُرُونَ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّلِحِینَ۔التحیات میں ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳) ١٢٦ - اَتَدعُونَ بَعْلاً وَ تَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ - ترجمہ۔کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور اَحْسَنُ الْخَالِقِین کو چھوڑتے ہو ( یعنی بہت ہی اچھے خالق )۔تفسیر۔بغلا۔سورج کو بھی ایک دیوتا مانا گیا ہے۔سورج کی ہیکل کو بعل کہتے ہیں۔چاند کو وہ لوگ مؤنث سمجھتے تھے اور سورج کو مذکر۔بعل مرد کو کہتے ہیں۔اَحْسَنَ الْخَالِقِینَ۔تمام اندازہ کرنے والوں سے خوبیوں میں بڑھ کر۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳) ۱۴۰ تا ۱۴۴ - وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ إِذْ اَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْعُونِ۔فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُرْحَضِينَ - فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمُ - فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَيْحِينَ - ترجمہ۔اور بے شک یونس بھی رسولوں میں سے تھا۔جب (وہ اپنے بادشاہ سے ناراض ہو کر) بھری