حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 42 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 42

حقائق الفرقان ۴۲ سُوْرَةُ الصَّقْتِ حضرت حق سبحانہ نے حضرت ابراہیم کو ایک رؤیا دکھلائی کہ وہ اپنا بیٹا ذبح کرتے ہیں۔اس کا اعلان کیا۔اس پر تیار ہو گئے۔پھر بیٹے کی جگہ حسب تفہیم الہی بکرا ذبح کیا۔اور یہ سمجھایا کہ اس کی اصل یہ ہے کہ خدا کا مکالمہ پہلے ایسے رنگ میں ہوا کہ لوگ سمجھ نہیں سکے کہ بیٹے کی قربانی سے کیا مراد ہے۔اور اس طرح پر اس بد رسم کا ایک راستباز کے عمل سے قلع قمع ہوا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰، صفحه ۲۱۳) دو دو ۱۰۷ تا ۱۱۲ - إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلوُا الْمُبِينُ - وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ - وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ - سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ - كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ۔بے شک یہ تو کھل کھلا انعام ہے۔اور ہم نے اس کو ذبح عظیم کے بدلے چھڑالیا۔اور ہم نے باقی رکھا ذکر خیر اس کے لئے پچھلے لوگوں میں۔سلام ہوا ابراہیم پر۔اور ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں محسنوں کو۔کچھ شک نہیں کہ وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا۔تفسیر۔یہ بڑا بھاری امتحان اور انعام ہے اور ہم نے اس کے عوض میں ایک بڑی قربانی کو فدیہ دیا۔اور آئندہ آنے والی نسلوں میں اس کا ذکر خیر باقی رکھا۔ابراہیم پر سلامتی۔ہم اسی طرح محسنوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔وہ ہمارے مومن بندوں سے تھا۔(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۲۱، ۲۲۲) وَفَدَيْنَهُ يذبح عظیم۔اس ملک میں بلیدان آدمی کی قربانی ہوتی تھی۔اس کے روکنے کے لئے سمجھایا۔اس کی بجائے بکرے کی قربانی چاہیے۔( تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ۱۱۳ ۱۱۴ - وَ بَشَرُنُهُ بِاِسْحَقَ نَبِيَّا مِّنَ الصَّلِحِينَ وَ بُرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إسْحَقَ ، وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنُ وَظَالِمُ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ - ترجمہ۔اور ہم نے اُس کو اسحق کی بشارت دی جو سنوار والوں میں سے نبی ہوگا۔اور ہم نے و اُس پر اور اسحق پر برکتیں نازل کیں۔اور ان کی اولاد میں سے بعض نیکو کار ہیں اور بعض اپنا نقصان