حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 438
حقائق الفرقان ۴۳۸ سُوْرَةُ الْحَاقَةِ روحانی میں مدد دیتا ہے اور ان کو مجاہدات وریاضتوں میں نصرت کرتا ہے جو مناسبات کے ظہور کے باعث ہوتے ہیں جو ان کے درمیان اور ان نفوس کے درمیان ہوتے ہیں۔جو ان تک پہنچتے ہیں اور نفس عرش اور عقول مجردہ کی طرح ہوتے ہیں حتی کہ وہ مبدء اول وعلت العلل تک پہنچ جاتے ہیں۔جب سالک جذبات الہیہ اور نسیم رحمانیہ کو دیکھتا ہے تو بہت سے حجاب قطع کر جاتا ہے۔اور بعد مقصود و کثرت عقبات و آفات سے نجات پاتا اور نور الہی سے منور ہو جاتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اس کو واصلین میں داخل کر دیتا ہے۔اور اس کا وصول و شهود مع رؤیت عجائبات منازل و مقامات کے کامل ہو جاتا ہے۔اور اہلِ عقل کے لئے ان معارف و نکات کا شعور نہیں ہوتا اور نہ عقل کا ان میں دخل ہوسکتا ہے اور اس قسم کے معانی پر اطلاع پانامشکوۃ نبوت و ولایت سے میسر ہو سکتا ہے۔عقل کو ان حقائق سے بو بھی نہیں پہنچتی۔اور نہ کسی عاقل کی طاقت ہے کہ وہ بجز جذباتِ الہی اس مقام میں قدم رکھے۔جب ارواح پاکیزہ کاملہ بدنوں سے جدا ہوتے اور بروجہ کمالِ روحانی میلوں کچھیلوں سے پاک کئے جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کے حضور میں عرش کے نیچے بذریعہ ملائکہ کرام پیش کئے جاتے ہیں۔پس وہ جدید طور پر ربوبیت الہی سے حظ و حصہ لیتے ہیں۔جور بوبیت سابقہ سے علیحدہ و مغائر ہوتی ہے اور اس کی رحمانیت سے بھی بہرہ اندوز ہوتے اور حصہ لیتے ہیں جو پہلے رحمانیت سے مغائر ہوتا ہے۔اور اس کی رحیمیت سے بھی حصہ پاتے ہیں جو اس کی پہلی رحیمیت سے الگ ہوتی ہے اور اس کی مالکیت سے بھی بخرہ پاتے ہیں جو دنیا کے حصہ سے مغائر ہوتی ہے۔پس اس وقت آٹھ صفات ہو جاتے ہیں۔جن کے آٹھ ملائکۃ اللہ باذن احسن الخالقین حامل ہیں کیونکہ ہر صفت کے لئے ایک فرشتہ مؤکل ہے جو اس صفت کے پراگندہ کرنے کے لئے بر وجہ تدبیر اور اس کو برمحل خود ر کھنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام میں اشارہ فرمایا ہے۔فَالْمُدَ بِرَاتِ أَمْرًا پس تم غور کرو اور غافل نہ بنو۔آخرت میں ملائکہ حاملین کا زیادہ ہونا تجلیات ربانیہ ورحمانیہ ورحیمیہ و مالکیہ کے زیادہ تجلیات