حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 422
حقائق الفرقان ۴۲۲ کے ساتھ برابر نہیں ہو سکتے جو قطع تعلق کرنے والے ہیں۔سُوْرَةُ الْقَلَمِ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰/نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۹) -۳۹- إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ - ترجمہ۔کیا آخرت میں تم کو وہی ملے گا جو تم پسند کرو گے ( کیا تم کو پورا اس میں اختیار دیا گیا ہے )۔تفسیر۔تَخَيَّرُونَ۔جو تم پسند کرو۔کیا جو تم پسند کرتے ہو وہ شریعت بن سکتی ہے؟ خیالات کے ساتھ واقعات وابستہ نہیں ہو سکتے۔یہ بہت مشکل بات ہے کہ انسان کی تمام خواہشات پوری ہوتی چلی جائیں۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰/نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۹) ۴۱۴۰۔اَم لَكُمْ اَيْمَانَ عَلَيْنَا بَالِغَةُ إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ - سَلُهُمْ أَيُّهُمْ بِذلِكَ زَعِيمٌ - ترجمہ۔یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی اور تم کو وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے۔ان سے پوچھ کہ ان میں سے کون اس کا ذمہ لیتا ہے۔تفسیر - إلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ - قیامت کے معاملہ میں۔609 - زعيم - ذمہ دار ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰/نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۹) ۴۳ ۴۴ - يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَ يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ - خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَونَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَلِمُونَ - ترجمہ۔جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور ان کو بلایا جائے گا سجدہ کرنے کو ( یعنی نماز کے لئے ) تو وہ نہ کر سکیں گے ( یعنی تارک نماز اذان سنے تو سجدے کی طرف نہیں آ سکتے )۔جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں اور ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی اور حالانکہ وہ تندرستی کی حالت میں نماز کے لئے بلائے جاتے تھے۔تیری يُكشَفُ عَنْ سَاقٍ - یہ ایک محاورہ عربی زبان کا ہے۔اور اس کے معنے ہیں۔جب حقیقت کھل جائے گی یا جب بہت گھبراہٹ ہوگی۔