حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 31 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 31

حقائق الفرقان ۳۱ Σ سُورَةُ الصَّقْتِ لوگ کرتے تھے۔تو ان کو ماننا پڑا ہے۔اس واحد معبود حقیقی کی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰/ نومبر ۱۹۱۰، صفحه ۲۱۲) وَالطَّفْتِ صفا۔صفیں باندھ لی جائیں۔لیکچرار لیکچر دیں۔پولیس کا انتظام بھی ہو تو یہ ثابت ہوگا کہ اللہ ایک ہے۔اس کا نمونہ جلسہ اعظم مذاہب میں ہے۔تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ٦ - رَبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِ - ترجمہ۔وہ رب ہے آسمان اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے اور وہ مشرقوں کا رب ہے۔تفسیر۔رَبُّ الْمَشَارِقِ - شروق نور کے حصول کا نام ہے۔تمام نوروں کا سر چشمہ وہی رب ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۲) ہے۔تا ١١ - إِنَّا زَيَّنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الْكَوَاكِب - وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطن مَّارِدٍ - لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلَا الْاَعْلى وَ يُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ - دُحُورًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبُ - إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبُ - ترجمہ۔ہم نے سامنے والے آسمان کو آراستہ کیا ہے ستاروں کی زینت سے۔اور محفوظ رکھا ہے شیاطین اور منجم سے۔( جو اطاعت سے خارج ہیں ) وہ کان نہیں لگا سکتے بڑی مجلس کی طرف اور پھینکے جاتے ہیں ہر طرف سے۔پڑتی ہیں دھتکاریں (ان پر ) اور ان کے لئے عذاب ہے ہمیشہ کا۔کوئی چھٹے کسی امر کے دریافت کرنے کے لئے تو چمکتا ہوا شہاب اس کے پیچھے پڑتا ہے۔تفسیر۔ہم نے خوشنما بنایا اس دور لے آسمان کو کواکب کی زینت سے اور محفوظ کر دیا ہم نے اسے ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک ہونے والے متکبر ضدی سے۔ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے اور ہر جانب سے دھکیلے جاتے ہیں۔دھتکارے جاتے اور ان کیلئے دائمی دکھ دینے والا عذاب ہے۔ہاں اگر کوئی جھٹی مارے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب ، میٹیارز ، الکا پات۔( نور الدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۷)