حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 30
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الطَّفْتِ سُوْرَةُ الضَّفت مكيّة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ صافات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے باعظمت نام سے جس نے سب ہی کچھ مہیا کر دیا اور ہر قسم کی محنت کا صلہ دینے کو تیار ہے۔۲ تا ۵ - وَالظُّفْتِ صَفًّا - فَالزَّجِرتِ زَجْرًا فَالتَّلِيتِ ذِكْرًا - إِنَّ الهَكُمُ لواحد - ترجمہ۔قسم ہے صفوں میں صف بستہ ہونے والوں کی۔پھر انتظا ماڈانٹنے والوں کی۔پھر وعظ سنانے والوں کی۔کہ تمہارا اللہ تو بس ایک ہی اللہ ہے۔تفسیر۔وَالظُّفْتِ صفا۔اگر بڑے لائق لوگوں کی صفیں عمدہ صف باندھ کر کسی عظیم الشان مذہب کی تحقیق میں بیٹھیں۔فالرجوت زجرا - وہ مجلس اتنی بڑی ہو کہ پولیس کا انتظام کرنا پڑے۔فالثلیت ذكرا۔پھر اس میں بڑے بڑے لیکچرارا اپنے اپنے مضمون پڑھیں۔اِنَّ الهَكُم لَواحِدٌ - تو خلاصہ یہی نکلے گا کہ اللہ ایک ہے۔واقعہ میں مخلوق پرست کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ایک بت پرست رئیس سے میری گفتگو ہوئی۔اس نے کہا۔قدیم مذہب اچھا ہوتا ہے۔میں نے کہا فرمائیے۔رام چندر کس کی پرستش کرتے تھے۔آخر چلتے چلتے وہ اس بات پر پہونچ گیا کہ ایک خدا کی عیسائیوں سے بھی یہی سوال کیا ہے کہ کنواری کا بیٹا جب دنیا میں نہیں آیا تھا تو کس کی پرستش