حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 386
حقائق الفرقان ۳۸۶ سُورَةُ التَّحْرِيمِ زمانہ کی مریم کی طرح مجھ میں بھی عیسی کی روح پھونکی گئی ۔ اور پھر آخر کار صفحہ ۵۵۶ براہین احمد یہ میں یہ لکھ دیتا کہ اب میں مریم میں سے عیسی بن گیا۔ اے عزیز و ! غور کرو اور خدا سے ڈرو ۔ ہرگز یہ انسان کا فعل نہیں ۔ یہ باریک اور دقیق حکمتیں انسان کے فہم اور قیاس سے بالا تر ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۸) اگر براہین احمدیہ کی تالیف کے وقت جس پر ایک زمانہ گزر گیا ہے۔ مجھے اس منصوبہ کا خیال ہوتا تو میں اسی براہین احمدیہ میں یہ کیوں لکھتا کہ عیسی ابن مریم آسمان سے دوبارہ آئے گا۔ سو چونکہ خدا جانتا تھا کہ اس نکتہ پر علم ہونے سے یہ دلیل ضعیف ہو جائے گی۔ اس لئے گواس نے براہین احمد یہ کے تیسرے حصہ میں میرا نام مریم رکھا ۔ پھر جیسا کہ براہینِ احمد یہ سے ظاہر ہے دو برس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشو و نما پاتا رہا۔ پھر جب اس پر دو برس گزر گئے تو جیسا کہ براہین احمدیہ کے حصہ چہارم صفحہ ۴۹۶ میں درج ہے۔ مریم کی طرح عیسٰی کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔ اور آخر کئی مہینہ کے مہینہ کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر براہین احمدیہ کے حصہ چہارم صفحہ ۵۵۶ میں درج ہے۔ مجھے مریم سے عیسی بنایا گیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا اور خدا نے براہین احمدیہ کے وقت میں اس سر مخفی کی مجھے خبر نہ دی۔ حالانکہ وہ سب خدا کی وحی جو اس راز پر مشتمل تھی۔ میرے پر نازل ہوئی اور براہین احمدیہ میں درج ہوئی ۔ مگر مجھے اس کے معنوں اور اس ترتیب پر اطلاع نہ دی گئی ۔ اسی واسطے میں نے مسلمانوں کا رسمی عقیدہ براہین میں لکھ دیا تا میری سادگی اور عدم بناوٹ پر وہ گواہ ہو۔ وہ ۔۔۔۔۔ لکھنا جو الہامی نہ تھا۔ محض رسمی تھا۔ مخالفوں کے لئے قابل استناد نہیں کیونکہ مجھے خود بخو د غیب کا دعوی نہیں۔ جب تک کہ خود خدا تعالیٰ مجھے نہ سمجھا دے۔ سو اس وقت تک حکمت الہی کا یہی تقاضا تھا کہ براہین احمدیہ کے بعض الہامی اسرار میری سمجھ میں نہ آتے ۔ مگر جب وقت آگیا۔ تو وہ اسرار مجھے سمجھائے گئے ۔ تب میں نے معلوم کیا کہ میرے اس دعولی مسیح موعود ہونے میں کوئی نئی بات نہیں یہ وہی دعوی ہے جو براہین احمدیہ میں بار بار بتصریح لکھا گیا ہے۔ اس جگہ ایک اور