حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 385 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 385

حقائق الفرقان ۳۸۵ سُوْرَةُ التَّحْرِيمِ استعارہ کے رنگ میں مریم کے پیٹ میں عیسی کی رُوح جا پڑی جس کا نام روح الصدق ہے پھر سب کے آخر میں صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ میں وہ عیسی جو مریم کے پیٹ میں تھا۔اس کے پیدا ہونے کے بارہ میں یہ الہام ہوا۔يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ اس جگہ میرا نام عیسی رکھا گیا۔اور اس الہام نے ظاہر کیا کہ وہ عیسی پیدا ہو گیا جس کی رُوح کا نفخ صفحہ ۴۹۶ میں ظاہر کیا گیا تھا۔پس اس لحاظ سے میں عیسی بن مریم کہلایا۔کیونکہ میری عیسوی حیثیت مریمی حیثیت سے خدا کے نفخ سے پیدا ہوئی۔دیکھو صفحہ ۴۹۶ اور صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ اور اسی واقعہ کو سورۃ تحریم میں بطور پیشگوئی کمال تصریح سے بیان کیا گیا ہے کہ عیسی ابن مریم اس امت میں اس طرح پیدا ہو گا کہ پہلے کوئی فرد اس امت کا مریم بنایا جائے گا اور پھر بعد اس کے اس مریم میں عیسی کی روح پھونک دی جائے گی۔پس وہ مریمیت کے رحم میں ایک مدت تک پرورش پاکر عیسی کی روحانیت میں تولد پائے گا۔اور اس طرح پر وہ عیسی بن مریم کہلائے گا۔یہ وہ خبر محمدی ابنِ مریم کے بارہ میں ہے جو قرآن شریف یعنی سورہ تحریم میں اس زمانہ سے تیرہ سو برس پہلے بیان کی گئی ہے۔اور پھر براہین احمدیہ میں سورۃ تحریم کی ان آیات کی خدا نے خود تفسیر فرما دی ہے۔قرآن شریف موجود ہے۔ایک طرف قرآن شریف کو رکھو اور ایک طرف براہین احمدیہ کو اور پھر انصاف اور عقل اور تقوی سے سوچو کہ وہ پیشگوئی جو سورۃ تحریم میں تھی یعنی یہ کہ اس امت میں بھی کوئی فرد مریم کہلائے گا اور پھر مریم سے عیسی بنایا جائے گا۔گویا اس میں سے پیدا ہو گا۔وہ کس رنگ میں براہین احمدیہ کے الہامات سے پوری ہوئی۔کیا یہ انسان کی قدرت ہے۔کیا یہ میرے اختیار میں تھا اور کیا میں اس وقت موجود تھا جبکہ قرآن شریف نازل ہو رہا تھا۔میں عرض کرتا کہ مجھے ابن مریم بنانے کے لئے کوئی آیت اتاری جاوے اور اس اعتراض سے مجھے سبکدوش کیا جائے کہ تمہیں کیوں ابن مریم کہا جائے۔اور کیا آج سے ہیں بائیس برس پہلے بلکہ اس سے بھی زیادہ میری طرف سے یہ منصوبہ ہوسکتا تھا کہ میں اپنی طرف سے الہام تراش کر اول اپنا نام مریم رکھتا اور پھر آگے چل کر افتراء کے طور پر یہ الہام بنا تا کہ پہلے