حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 384 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 384

حقائق الفرقان بن جاتے ہیں۔//// ۳۸۴ سُوْرَةُ التَّحْرِيمِ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ /نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۸) وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمان۔اسی امت میں ابن مریم پیدا ہونے کی بشارت حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو مریم بھی فرمایا۔مطلب یہ کہ گنا ہوں سے پاک ہوں۔مِنَ الْقَنِتِينَ۔تفخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۵) اس کی تفسیر میں ایک مفصل بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب کشتی نوح میں لکھا ہے جس کو ہم درج ذیل کرتے ہیں۔خداوند تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں آیت اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں بشارت دی کہ اس امت کے بعض افرادا نبیاء گزشتہ کی نعمت بھی پائیں گے نہ یہ کہ نرے یہودی ہی بنیں یا عیسائی بنیں اور ان قوموں کی بدی تو لے لیں مگر نیکی نہ لے سکیں۔اسی کی طرف سورۃ تحریم میں بھی اشارہ کیا ہے کہ بعض افراد امت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ مریم صدیقہ سے مشابہت رکھیں گے جس نے پارسائی اختیار کی۔تب اس کے رحم میں عیسی کی روح پھونکی گئی۔اور عیسی اس سے پیدا ہوا۔اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس امت میں ایک شخص ہوگا کہ پہلے مریم کا مرتبہ اس کو ملے گا پھر اس میں عیسی کی روح پھونکی جاوے گی۔تب مریم میں سے عیسی نکل آئے گا۔یعنی وہ مریمی صفات سے عیسوی صفات کی طرف منتقل ہو جائے گا۔گویا مریم ہونے کی صفت نے عیسی ہونے کا بچہ دیا اور اس طرح پر وہ ابنِ مریم کہلائے گا۔جیسا کہ براہینِ احمدیہ میں اول میرا نام مریم رکھا گیا۔اور اسی کی طرف اشارہ ہے الہام صفحہ ۲۴۱ میں اور وہ یہ ہے کہ آٹی لكِ هذ ا یعنی اے مریم تو نے یہ نعمت کہاں سے پائی اور اسی کی طرف اشارہ ہے صفحہ ۲۶۶ میں یعنی اس الہام میں کہ هُرِ إِلَيْكَ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ یعنی اے مریم کھجور کے تنا کو ہلا۔اور پھر اس کے بعد صفحہ ۴۹۶ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے۔يَا مَرْيَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ نَفَخْتُ فِيْكَ مِن لَّدُنِي رُوحَ الصِّدْقِ یعنی اے مریم تو مع اپنے دوستوں کے بہشت میں داخل ہو۔میں نے تجھ میں اپنے پاس سے صدق کی رُوح پھونک دی۔خدا نے اس آیت میں میرا نام روح الصدق رکھا۔یہ اس آیت کے مقابل پر ہے کہ نَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا پس اس جگہ گویا