حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 380 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 380

حقائق الفرقان ۳۸۰ سُوْرَةُ التَّحْرِيمِ کہ وہ بات یہ تھی کہ میرے بعد ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما خلیفہ ہوں گے۔مگر جب اللہ تعالیٰ نے اس بات کو مقید نہیں کیا اور بیان نہیں فرمایا کہ وہ کیا بات تھی۔تو ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم کہیں کہ وہ یہ بات تھی یا وہ بات تھی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ / نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۶) اسر النَّبِيُّ -۔محبت بڑھانے کے لئے اپنی بیوی سے مخفی بات بھی بعض اوقات کہہ دینی چاہیے لیکن اگر وہ ظاہر کر دے تو جتلا دینا چاہیے۔(تمیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر صفحه ۴۸۴) اِن تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَ إِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَولىهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحِ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَبِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرُ - ترجمہ۔اگر تم اللہ کی طرف جھک جاؤ (اے بیبیو! تو بہتر ہے ) کیونکہ تمہارے دل اللہ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔اگر نبی کریم کی مددگار ہو تو بے شک اللہ اُسی کا مولیٰ ہے اور جبریل اور نیک مومن اور فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں۔تفسیر۔صَعَت۔جھکے ہوئے ہیں۔تمہارے دل تو پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔کجی کا ترجمہ کرنا یہاں غلط ہے۔وَإِن تَظَاهَرا۔اگر تم ایک دوسرے کی پیٹھ بھر و۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۶) فَقَد صَغَتْ قُلُوبُكُها - تو بہ کرو تو یہی تم سے توقع ہے۔کیونکہ تمہارے دل پہلے ہی سے ایسے ہیں کہ وہ جناب الہی میں جھکے ہوئے ہیں۔( تشحی الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ تمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۸۵) عسى رَبُّةَ إِنْ طَلَّقَيْنَ اَنْ يُبْدِلَةٌ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَ مُسْلِتٍ مُؤْمِنَت قُنِتَّتِ تبلت عبدَتِ سختِ ثَيْبَتِ وَ ابْكَارًا - ترجمہ۔اگر وہ تم کو طلاق دے دے تو قریب ہے کہ تمہارا رب تم سے بہتر بیبیاں اُس کے واسطے بدل کر لاوے۔فرمانبردار، ایماندار، نمازی، تو بہ کرنے والیں، روزہ دار، غیر باکرہ اور باکرہ (وہ ہوں گی )۔