حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 28
حقائق الفرقان ۲۸ سُوْرَةُ يُس ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ رسول اکرم نے ایک چار کو نہ شکل بنائی اور اس کے وسط میں ایک نقطہ بنا کر فرمایا کہ یہ نقطہ انسان ہے اور دائرہ سے مراد اجل ہے۔یعنی انسان کو اجل احاطہ کئے ہوئے ہے اور پھر انسانی امانی اور آرزوئیں اس سے بھی باہر ہیں۔یہ سچی بات ہے کہ انسان بڑے بڑے لمبے ارادے کرتا ہے جو سینکڑوں برسوں میں بھی پورے نہیں ہو سکتے مگر اس کی اجل اسے ان ارادوں تک پہنچنے سے پہلے ہی دبا لیتی ہے۔(الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۱/۱۰ پریل ۱۹۰۸ صفحه ۶،۵) ا - لِيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيَّا وَ يَحِقَ الْقَوْلُ عَلَى الْكَفِرِينَ - ترجمہ۔نتیجہ یہ کہ اس کلام سے اس کو ڈرائے جو جان رکھتا ہو ( معلوم ہوا کہ کا فر مردے ہیں کیونکہ ) ثابت ہو چکی ہے بات کافروں پر۔تفسیر۔يَحِقَّ الْقَولُ۔فرد جرم لگے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۲) لا وو وووو پوور 4 - لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُم جُند محضرون - ترجمہ۔وہ ان کی مدد نہیں کر سکیں گے اور وہ بت اور جھوٹے معبودان کے لشکر بنا کر حاضر کئے جائیں گے۔تفسیر۔لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَم۔وہ بت مشرکان مکہ کو کچھ مددنہ دے سکے۔۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۲) -۹- وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَ نَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُنِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ - ترجمہ۔اور ہمارے لئے مثالیں دینے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔لگا کہنے کون زندہ کرے گا یہ خالی کھوکھلی ہڈیئیں۔تفسير - مَنْ يُنِي الْعِظَامَ وَهِيَ رھی۔کھوکھل ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا۔(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۱۹)