حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 25
حقائق الفرقان ۲۵ سُورَةُ يُسَ دوسرے بھوکوں کی خبر لینے کو بقد روسعت تیار رہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کیلئے یتیموں ، مسکینوں اور پابندِ بلا کو کھانا دیتا رہے مگر صرف اللہ کیلئے دے۔ یہ تو جسمانی کھانا ہے۔ روحانی کھانا ایمان کی باتیں ، رضاء الہی اور قرب کی باتیں ، یہاں تک کہ مکالمہ الہیہ تک پہونچادینا۔ اسی رنگ میں رنگین ہوتا ہے یہ بھی طعام ہے۔ وہ جسم کی غذا ہے یہ روح کی غذا (الحکم جلد ۳ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۸۹۹ صفحه ۴) ۵۱ - فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ ۔ پھر نہ کچھ وصیت ہی کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف واپس ہی جاسکیں گے۔ تفسیر - فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً - نہ خود کچھ کر سکو گے ۔ نہ کہ و گے ۔ نہ کسی کو کہہ سکو گے کہ ہمارے - ہمارے بعد یوں انتظام کرنا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) بدر میں مارے گئے ۔ نہ وصیت کر سکے۔ نہ لوٹ کر گھر جا سکے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ۵۲ - وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُمْ مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ - ترجمہ ۔ اور جب پھونکا جائے گا صور میں تو وہ اپنے مقاموں میں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے ۔ تفسیر نُفِخَ فِي الصُّورِ ۔ جب ہمارا بگل بجے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) ۵۳ - قَالُوا يُوَيْلَنَا مَنْ بَعَثْنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا هُذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُونَ - ترجمہ ۔ اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی! ہم کو کس نے اٹھادیا ہماری خواب گاہ سے یہ تو رحمن کا وعدہ ہے سچ کہا تھا نبیوں نے ۔ - تفسیر مِنْ تَرْقَدِنَا ۔ ہماری آرام کی جگہ ۔ اعتراض کیا جاتا ہے۔ کیا کفار کیلئے قبر آرام گاہ ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ نسبتی امر ہے۔ آنے والے عذاب کے مقابل میں یہ عذاب قبر