حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 316 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 316

حقائق الفرقان ۳۱۶ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ باپ قادر مطلق ، بیٹا قادر مطلق، روح القدس قادر مطلق۔تین قادر مطلق نہ کہو بلکہ ایک قادر مطلق۔باپ از لی، بیٹا از لی، روح القدس از لی۔تینوں ازلی نہ کہو۔بلکہ ایک ازلی۔اب غور تو کرو کہ یہ توحید پاک پر کیسا خوفناک اور بیباک حملہ ہے۔یہ کیا اندھیر ہے۔اسی طرح اس کے اسماء افعال اور صفات پر مختلف پیرایوں اور صورتوں میں حملہ کیا جاتا ہے۔اور غرض اسلام کو نابود کرنا ہے اب اس اختلاف کو کون دور کرے۔اور کون اس مرض کا مداوا کرے۔وہی جومز کی ہو۔مجھے نہایت ہی افسوس اور در ددل کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عیسائیت کے اس پر آشوب فتنہ کو فرو کرنے کے بجائے مسلمانوں نے مدد دی ہے۔اور اس آگ پر پانی ڈالنے کی بجائے مٹی کے تیل ڈال دینے کا کام کیا ہے۔جب اپنے عقائد میں ان امور کو داخل کر لیا جو عیسائیت کی تقویت کا موجب الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۲۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰٬۹) یہ فیصلہ بالکل آسان اور صاف تھا۔اگر ذرا تدبر اور غور سے کام لیا جاتا۔مگر رونا تو اسی بات کا اور باعث ہوئے ہیں۔ہے کہ عقل سے کوئی کام نہیں لیا جاتا۔خدا تعالیٰ کی مخلوق میں غور نہیں کیا جاتا۔یہ کیسی صاف بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور انسانی مخلوق کبھی برابر نہیں ہو سکتی۔یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ جو کچھ انسان بناتا ہے۔خدا وہ کبھی نہیں بناتا اور جو اللہ تعالیٰ بناتا ہے انسان وہ ہرگز نہیں بنا سکتا مثلاً ایک تنکا ہی لو۔ساری دنیا کے صناع اور فلاسفر مل جاویں اور کوشش کریں۔ساری عمر جد و جہد کریں کبھی ممکن ہی نہیں کہ ایک تنکا بنا سکیں۔گھاس کا تنکا یا دانہ کا ذرہ نہیں بنتا۔پھر یہ خیال کر لینا اور مان لینا کہ مسیح بھی خدا تعالیٰ جیسی مخلوق بنا سکتا تھا۔کیسی بے ہودگی ہے۔دیکھو! خدا تعالیٰ کی مخلوق ہے۔غلہ انسان نہیں بنا سکتا۔انسان اپنی صنعت سے روٹی بناتا ہے۔خدا تعالیٰ کی غیرت کبھی پسند نہیں کر سکتی کہ وہ درختوں سے روٹیاں نکالے۔کپڑے خدا تعالیٰ نے نہیں بنائے اسی طرح پر رُوئی انسان نہیں بنا سکتا۔اس سے کیمیا گروں کی حماقت اور فریب کا ایک ثبوت ملتا ہے اور کس طرح واضح طور پر ان