حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 20 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 20

حقائق الفرقان ۲۰ سُورَةُ يُسَ کی اونٹنی حدیبیہ میں بیٹھ گئی ) تو یہ بھی اچھا نشان ہے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰) وو ۲۰ - قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ اَبِنْ ذُكِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ ترجمہ۔ نبیوں نے کہا تمہاری نحوست و بدشگونی تو تمہارے ہی ساتھ ہے۔ کیا اس وجہ سے کہ تم کو سمجھا یا گیا۔ کچھ نہیں تم لوگ حد سے باہر نکلنے والے ہو۔ تفسیر - مُسْرِفُونَ ۔ خطا کار ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۲٬۵۱ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰) ۲۷، ۲۸ - قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ - ترجمہ ۔ کہا گیا جا جنت میں ( یعنی جنت کی بشارت دی گئی ) اس نے کہا کاش میری قوم جانتی۔ ۲۸۔ کہ میرے رب نے کیسی عیب پوشی فرمائی اور مجھے کیسے عزت داروں میں رکھا۔ تفسیر - قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ - حضرت حق سبحانہ نے بذریعہ الہام جنت کی بشارت دی ۔ لوگ کہتے ہیں اسے قتل کر دیا۔ قرآن مجید سے تو یہ بات ثابت نہیں ہوتی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) مومن اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والا بعد الموت معاً جنت میں داخل ہو جاتا ہے ۔ اور شریر نار میں ۔ جیسے فرمایا ۔ قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَ جَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ - ( يس : ۲۸،۲۷) (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۴) ۱- يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ - ترجمہ ۔ افسوس ہے بندوں پر ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر وہ اس کی ہنسی اڑایا کرتے ہیں ۔