حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 287
حقائق الفرقان ۲۸۷ سُوْرَةُ الصَّفْ بے خبری پھیلی۔پادریوں نے کہہ دیا۔یہ بشارت انجیل میں نہیں۔وو پیشتر زمانے میں اناجیل کے باب اور آیت نہ تھے۔والا پرانے اہلِ اسلام نشان دیتے۔فارقلیط اور پر کلیٹاس یا پر کلیوس پر بڑی بخشیں ہوئی ہیں۔میں کہتا ہوں یوحنا ۱۴ باب ۱۵ میں ہے۔دوسرا تسلی دینے والا اور عرب کی کتب لغت میں حمد کے مادے میں دیکھ جاؤ۔الْعَوْدُ أَحْمَدُ دوسرے آنے والے کو احمد کہتے ہیں۔اور یہ بات بطور مثل عرب میں مشہور و معروف تھی۔یہ بشارت قرآنیہ یوحنا ۱۴ باب ۱۵ کے بالکل مطابق ہے کیونکہ یوحنا ۱۶ باب ۱۲۔” میری اور بھی بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں۔پر اب تم اس کی برداشت نہیں کر سکتے۔لاکن جب وہ رُوحِ حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ بتاوے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی۔لاکن جو کچھ وہ سنے گی سو کہے گی اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گی اور وہ میری بزرگی کرے گی اس لئے کہ وہ میری چیزوں سے پاوے گی اور تمہیں دکھلائے گی۔سب چیزیں جو باپ کی ہیں میری ہیں اس لئے میں نے کہا کہ وہ میری چیزوں سے لے گی اور تمہیں دکھاوے گی۔یوحنا ۱۶ باب ۱۲۔لاکن فارقلیط روح القدس وہ جسے میں باپ کی طرف سے بھیجوں گا۔روحِ حق جو باپ سے نکلتی ہے آوے تو وہ میرے لئے گواہی دے گی اور تم بھی گواہی دو گے کیونکہ تم شروع سے میرے ساتھ ہو۔میں نے تمہیں یہ باتیں کہیں کہ تم ٹھوکر نہ کھاؤ۔یوحنا ۱۵ باب ۱۶،۲۶ بابا۔اس بشارت پرغور کرو صاف صاف نبی عرب کے حق میں ہے۔روح القدس اور روح الحق ہی قرآن لائے۔دیکھو قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَبَّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبَتَ الَّذِينَ آمَنُوا - (النحل : ١٠٣) رفيع الدرجتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِى الرُّوحَ مِنْ اَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ ا تو کہہ اس کو اتارا ہے پاک فرشتے نے تیرے رب کی طرف سے تحقیق تا ثابت کرے ایمان والوں کو۔