حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 286
حقائق الفرقان ۲۸۶ سُورَةُ الصَّف سُوْرَةُ الصَّفِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ صف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔- وَاذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ b دو مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَى مِنَ التَّورِيةِ وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسمةَ اَحمَدٌ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ۔ترجمہ۔اور یاد کر جب عیسی مریم کے بیٹے نے کہا اے بنی اسرائیل میں اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں تمہاری طرف اس کو سچابتا تا ہوں جو میرے سامنے ہے تو رات۔اور خوش خبری سناتا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا اور اس کا نام احمد " ہے۔پھر جب وہ رسول ان کے پاس آ گیا کھلے کھلے نشان لے کر تو بولے یہ توصریح قطع تعلق کرانے والا ہے۔تفسیر۔اور جب کہا علیسی مریم کے بیٹے نے۔اے بنی اسرائیل میں بھیجا آیا ہوں اللہ کا تمہاری طرف سچا کرتا اس کو جو مجھ سے آگے ہے تو راہ اور خوش خبری سناتا ایک رسول کی جو آوے گا مجھ سے پیچھے اس کا نام ہے احمد۔اس بشارت کو یوحنا نے اپنی انجیل میں لکھا ہے۔دیکھو یوحنا۱۴ باب ۱۵۔۱۷۔میرے کلموں پر عمل کرو میں اپنے باپ سے درخواست کروں گا اور وہ تمہیں دوسرا تسلی دینے والا بخشے گا کہ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے۔قرآن نے کہا ہے۔مسیح نے احمد کی بشارت دی اور یہ بشارت نبی عرب نے عیسائیوں کے سامنے پڑھ کر سنائی اور کسی کو انکار کرنے کا موقع نہ ملا۔زمانہ دراز کے بعد جب قرآنی محاورات سے