حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 276
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْحَشْرِ ٢٣ - هُوَ اللهُ الَّذِى لَا إِلَهَ إِلا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ - ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی بھی سچا معبود نہیں چھپے اور کھلے کا بڑا جاننے والا ہے وہی بلا مبادلہ رحم فرمانے والا ہے مبادلہ دینے والا بھی ہے۔وہ ذات پاک جس کا نام ہے اللہ تمام صفات کا ملہ سے موصوف۔تمام برائیوں سے پاک۔وہی جس کے سوا کوئی بھی پرستش و فرمانبرداری کے لائق نہیں۔اپنی ذات کو جو تمام غیبوں کا غیب ہے آپ ہی جانتا ہے تمام ان اشیاء کو جو موجود ہو کر فنا ہوگئیں۔یا اب تک ابھی پیدا ہی نہیں ہوئیں صرف اس کے علم میں ہی ہیں۔اور تمام موجودات کو جانتا ہے۔وہ رحمان بروں بھلوں سب کو روزی رساں، بن مانگے فضل کر نیوالا ، وہ رحیم جو بھلوں کو اپنے فضل و رحم سے بخشے اور کسی کے سوال و محنت کو ضائع نہ کرے۔( تصدیق براہین احمدیہ۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۶۴٬۲۱۵) ۲۴- هُوَ اللهُ الَّذِاَ إلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ مِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحْنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ - ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی بھی سچا معبود نہیں وہ بادشاہ ہے ( ذرہ ذرہ کا ) ہر عیب سے پاک ہے۔سلامت رہنے والا (اور سلامتی دینے والا ) امن دینے والا ( عذر کو ماننے والا اور اپنے حالات کا آپ ہی مصدق ) ، سب کا محافظ، بڑا زبردست گھاٹے کو پورا کرنے والا، تمام بڑائیوں کا مالک اللہ، پاک ہے شریک کرنے والوں سے۔تفسیر۔اسلام کا اصلی سر چشمہ اور اس کا حقیقی منبع اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے جس کا نام السلام ہے۔قرآن کریم میں اس مبارک نام کا مبارک ذکر اس کلمہ طیبہ میں آیا ہے۔دورو هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ یعنی وہی اللہ ہے۔کوئی معبود اور کاملہ صفات سے موصوف اس کے سوا نہیں۔وہ حقیقی بادشاہ ہر ایک نقص سے منزہ و بے عیب و سلامت ہے۔اور اسلام کا حقیقی ثمرہ دارالسلام ہے۔جس کا آسمان وزمین اور لے اس سے ہمارا یہ مقصد ہے کہ اسلام کے لفظ میں خدائے علیم کی طرف سے پیشگوئی مرکوز ہے کہ اسلام اور اس کے تمام متعلقات ابد تک سلامتی اور حفاظت سے رہیں گے۔جیسا کہ اس کے چشمہ یعنی اللہ تعالیٰ کا نام السلام ہے۔اس لئے یہ نام اور یہ خرکسی مذہب کو نہیں ملا۔منہ