حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 272 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 272

حقائق الفرقان ۲۷۲ سُوْرَةُ الْحَشْرِ ہمیں اور ہمارے بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے اور پیدا نہ کر ہمارے دلوں میں کوئی کینہ ایمان والوں کی طرف سے۔اے ہمارے رب ! تو ہی بڑا شفیع اور نیک کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔تفسیر۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے دین کے سچے خادموں جو صحابہ، اولیاء، اصفیاء، اتقیاء اور ابدال کے رنگ میں آئے اور قیامت تک آتے رہیں گے۔ان کے واسطے بھی بوجہ ان کے حسن خدمات کے جن کی وجہ سے انہوں نے بعد رسول اکرم ہم پر بہت بڑے بھاری احسانات اور انعامات کئے۔ان کے واسطے بھی دعا کرے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو کوئی اس گروہ پاک کی مخالفت کرے گا۔اور اس کو نظر عزت سے نہ دیکھے گا اور ان کے احکام اور فیصلوں کی پرواہ نہ کرے گا۔تو وہ فاسق ہو گا۔بلکہ وہاں تک جہاں تک تعظیم الہی اور تعظیم کتاب اللہ اور تعظیم رسول اللہ اجازت دیتی ہو۔اس گروہ کا ادب و عزت کرنی اور اس خیلِ پاک کے حق میں دعائیں کرنے کا حکم قرآن شریف سے ثابت ہے۔چنانچہ آیت ذیل میں اس مضمون کو یوں ادا کیا گیا ہے کہ وَ الَّذِينَ جَاء وَ مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَ لَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ - غرض اپنے پہلے بزرگوں اور خادمانِ اسلام و شریعت محمدیہ کے واسطے دعائیں کرنا اور ان کی طرف سے کوئی بغض و کینہ، غل و غش دل میں نہ رکھنا۔یہ بھی ایمان اور ایمان کی سلامتی کا ایک نشان ہے۔پس انسان کو مرنج و مرنجان ہونا چاہیے۔اور خدا کی باریک در بار یک حکمتوں اور قدرتوں پر ایمان لانا چاہیے۔اور کسی سے بھی بغض و کینہ دل میں نہ رکھنا چاہیے۔خدا کی شانِ ستاری سے ہمیشہ فائدہ اٹھاتے رہنا چاہیے۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴) ١٩ - يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ ۖ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - ترجمہ۔اے ایماندارو! اللہ ہی کوسپر بناؤ اور چاہیے کہ دیکھ لے ہر ایک شخص کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیجا ہے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ بے شک اللہ جو تم کرتے ہو اس سے بڑا خبر دار ہے۔