حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 269
حقائق الفرقان ۲۶۹ سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ ٢٣- لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ لَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ حِزْبُ اللهِ الَّا إِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - ترجمہ ۔ تو نہ پائے گا ان لوگوں کو جو اللہ اور آخرت کے دن کو دل سے سچا جانتے ہیں کہ وہ ایسوں سے دوستی کریں جو مخالف ہوئے اللہ اور اس کے رسول کے گو وہ ان کے مخالف باپ ہی ہوں یا ان کے بیٹے یا بھائی ہی ہوں یا اُن کے کنبے کے۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان بھیج دیا، محفوظ کر دیا ہے اور ان کی تائید فرمائی ہے روح القدس سے اور اُن کو داخل فرمائے گا ایسے باغوں میں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں وہ اس میں سدار ہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔ یہی لوگ اللہ کا لشکر ہیں تو یا درکھو اللہ ہی کا لشکر نہال و با مراد و مظفر و منصور ہوگا ۔ تفسير - أوليكَ حِزْبُ اللَّهِ إِلَّا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - یہی لوگ خدا کی جماعت ہیں ۔ اور یا درکھو خدا کی جماعت مظفر و منصور ہے۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۴)