حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 266
حقائق الفرقان ۲۶۶ سُوْرَةُ الْمُجَادَلة کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔اس کے سوا نہیں کہ کانا پھوسی شیطانی حرکت ہے تا کہ وہ غمگین بنائے ایمانداروں کو اور ان کو تو کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتے بغیر اللہ کے حکم کے اور ایمانداروں کو تو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہئے۔تفسیر۔تارک اسلام آریہ کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرمایا۔عیسائیوں سے زیادہ تم طاقتور نہیں ہو سکتے۔وہ بھی اسلام کے معدوم کرنے میں ناکام ہیں۔جن تدابیر پر تم چل رہے ہو اور تمہارے چھوٹے بڑے دھرماتما پارٹی اور گر یجو یٹ، حج ، وکیل وغیرہ جس راہ سے اسلام پر حملہ آور ہیں۔یہ راہ کامیابی کی نہیں تم سے بہت پہلے مدینہ کے یہود نے اسی راہ کو اختیار کیا تھا اور ان کی مخفی کمیٹیاں استیصالِ اسلام کے لئے جان توڑ کوشش کر رہی تھیں۔جن کا ذکر اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب میں یوں آیا ہے۔اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ - ترجمہ : کیا نہیں دیکھا تو نے ان لوگوں کی طرف کہ منع کئے گئے مخفی کا نا پھوسی سے پھر باز نہیں آتے۔اور کمیٹیاں کئے جاتے ہیں اور فرمایا۔اِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ امَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا یہ کانا پھوسی اور مشورہ اللہ سے دور ہلاک ہونے والی خبیث روح شیطان سے ہے کہ غم میں ڈالے مومنوں کو اور یہ لوگ کچھ بھی مومنوں کوضر ر نہیں دے سکیں گے۔پہلے سپارے میں بھی ایسی مخفی مجالس کا ذکر ہے۔مگر دیکھ لو وہ تمام مہران اور گرینڈ ماسٹر خائب و خاسر ہو گئے۔آخر اللہ تعالیٰ سمیع بصیر علیم وخبیر ہے۔اپنی مخلوق کی حرکت و سکون جانتا ہے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۳۳۶، ۳۳۷) انسان کے دُکھوں میں اور خیالات ہوتے ہیں۔سکھوں میں اور۔کامیاب ہو تو اور طریق ہوتا ہے نا کام ہو تو اور طرز۔طرح طرح کے منصوبے دل میں اٹھتے ہیں اور پھر ان کو پورا کرنے کے لئے وہ کسی کو محرم راز بناتے ہیں اور جب بہت سے ایسے محرم راز ہوتے ہیں تو پھر انجمنیں بن جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس سے روکا تو نہیں مگر یہ حکم ضرور دیا۔GRAND MASTEFR !