حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 252 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 252

حقائق الفرقان ۲۵۲ سُوْرَةُ الْوَاقِعَة گیا وہ کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عورتوں میں بیٹھے ہوئے قصہ کر رہے ہوں گے اس وقت جو عورت آئی ہوگی۔تو حیران ہی ہو کر گئی ہوگی۔غرض میرا مقصد یہ ہے کہ میں تمہیں توجہ دلاؤں کہ تم یہاں بار بار آؤ اور مختلف اوقات میں آؤ۔حضرت امام شافعی” کا ایک شعر ہے الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۳) لے فَإِنَّ الْعِلْمَ نُورٌ مِّنْ الهِ و نُورُ اللهِ لَا يُعْطى لِعَاصِى یہ در اصل تفسیر ہے۔لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کی۔پس قرآن مجید کے غوامض کی تہہ کو پہنچنے اور معضلات کے مسائل کے حل کے لئے پاک زندگی اور مطہر قلب ہونا چاہیے۔ایک معمولی مہمان کے لئے مکان صاف کیا جاتا ہے۔اور حتی الوسع کوئی نا پا کی گندگی نہیں رہنے دی جاتی۔تو خدا کے کلام کے معانی کے نزول کے لئے ایک مصفی دل کی کیوں ضرورت نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معاملہ میں اگر لوگ اس اصل پر چلتے تو کبھی دھوکہ نہ کھاتے اور نہ مستوجب وعید ہوتے۔چاہیے تھا کہ وہ خدا کے حضور رو رو کر عرض کرتے کہ الہبی ہم پر حق کھل جائے۔استغفار کرتے صدقہ و خیرات دیتے اور پاک زندگی اختیار کرتے۔انسان جو بُرے کام کرتا ہے۔ان کی ابتدا ان وسوسوں سے ہوتی ہے۔جو سینہ میں اٹھتے ہیں۔ان کا علاج یہ ہے کہ جب ایسے خیالات کا سلسلہ اٹھنے لگے۔تو اس جگہ کو بدل کر باہر چلا جائے۔کسی سے باتوں میں لگ جائے۔موت کو یاد کرے۔ایک مشغلہ میں اگر وہ سلسلہ نہ ٹوٹے تو دوسرا مشغلہ اختیار کرے ( نماز کے ارکان قیام رکوع سجود سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے )۔تنہا نہ رہے۔قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دے۔عام طور پر لا إلهَ إِلَّا اللہ بہت پڑھے۔الحمد پڑھے۔استغفار کرے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ کا ورد کرے۔تشخید الا ذبان جلدے نمبر ۳۔ماہ مارچ ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۳۷- ۱۳۸) علم اللہ کی طرف سے ایک نور ہے اور اللہ کا نور نافرمان کو عطا نہیں کیا جاتا۔